Urdu community || My diary || 10%beneficiary to urdu community || Food

اسلام علیکم دوستو میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب بخیروعافیت ہوں گے ۔اور میری دعا بھی یہ ہی ہے کہ اللہ پاک آپ سب پے اپنا کرم کرے اور اپنی امان میں رکھے۔
میں آج اپکے ساتھ اپنی روز کی ڈائری شیئر کرتی ہوں ۔آج کی صبح کا آغاز میں نے نمازفجر پڑھ کے کیا پھر بچوں کو اسکول اور شوہر کو آفس بھیجنے کے لیئے ناشتہ بنانے کچن میں آگئ۔سب کے لیئے ناشتہ بنایا اور اسکول اور آفس روانہ کر کے چھوٹی بیٹی کو کارٹون لگا کے دیئے اور خود جمعہ کی تیاری کے لیئے چلی گئ۔

20220122_002812.jpg

۔آج جمعہ ہے اور جمعہ کے دن کی فضیلت ہے کہ اس دن غسل کیا جائے ۔ان کاموں سے فارغ ہو کے دو رکعت نفل پڑھے اور بیٹی کو لیکر دوبارہ سو گئ ۔جب دوبارہ اٹھی تو گیارہ بج رہے تھے۔ کافی دیر ہو گئ تھی سوتے ہوئے لہٰذا اب باقی کام جلدی جلدی کئےجس میں صفائ سب سے پہلے ہے۔اتنی دیر میں بچے اور میاں بھی گھر آگئے جمعہ کی تیاری میں لگ گئے۔ہمارے گھر میں جمعہ کے دن کو خاص اہمیت حاصل ہے گویا عید ہو۔ اور پھر دوپہر کاگھانا تیار کیا آج کے دن کے حساب سے ہمارے ہاں چاول پکنے تھے لہٰذا وہ تو ہلکی آنچ پے بھی پک جاتے ہیں

20220122_001918.jpg

۔چائنیز چاول کے ساتھ رائتہ بنایا اور جب سب نماز سے فارغ ہو گئے تو کھانا لگا دیا۔ سب نے مل کے ایک ساتھ کھانا کھایا اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس پاک رب نے پیٹ بھر کے کھلایا ۔
میاں نماز کے بعد ایک جگہ ٹیوشن پڑھانے جاتے ہیں وہ چلے گئے اور میں بچوں کے ساتھ سورت کہف پڑھنے بیٹھ گئ ۔اسکے بعد اسکول کا پڑھایا اتنی دیر میں عصر اور مغرب دونوں نمازوں کو بھی بروقت ادا کیا ۔ مغرب کے بعد چائے بنائ ہی تھی کہ شوہر گھر آگئے اور میں نے ساتھ ہی گاجر کا حلوہ بھی گرم کر لیا۔ آج میری درمیان والی بیٹی جو کہ صرف 8 سال کی ہے کچھ خاص بنانا چاہ رہی تھی لہٰذا اسکو برگر بنانے کی ترکیب بتائ اور خود بھی اس کی مدد کرنے کچن میں چلی گئ۔

20220104_201012.jpg

سب نے مل کے رات کے کھانے میں برگر کھائے۔
ان سب کاموں سے فارغ ہو کے برتن دھوئے اور پھر اپنا جو معمول کا سپارہ ہے وہ پڑھا اور اب آپ کو ڈائری میں اپنے دن بھر کی روداد سنا رہی ہوں ۔امید کرتی ہوں کہ آپ نے میری ڈائری پسند کی ہوگی۔
شکریہ کے ساتھ سب کو اللہ حافظ۔

خاص طور پر یوسف ہارون صاحب کا جو کہ اس بہترین کمیونٹی کے کرتا دھرتا ہیں۔ انہوں نے ایک اچھی کمیونٹی بنائ ہے جہاں ہم اپنی آواز سب کو سنا سکتے ہیں۔

Sort:  
 3 years ago 

zbrdst

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.026
BTC 58216.02
ETH 2614.69
USDT 1.00
SBD 2.45