Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 ( 16-04-2021) |Roza Aur Sehat

in Urdu Community4 years ago

Asalam o Alikum Steemit Family,
How are you hopefully you are doing good.
Alhamdulillah, Suma Alhamdulillah Allah gives us another special day of this limited life.
Today is Friday Jummah Mubarik to all my dears.
Our morning starts from the name of Creator of All thing the one of only Allah Ta alla
And after taking my prayers and then go to the working place I have opened the shop and site here and recite the Holy Quran after reciting I capture some pic and video message (Upload on my youtube channel) with my mobile infinix hot 8 (4 GB ram and 64GB Rom) given below.

WhatsApp Image 2021-04-16 at 8.35.53 AM.jpeg




Today I am telling you about Roza Aur Sehat?
اللہ کے فضل وکرم سے ماہِ رمضان المبارک اُخروی فوائد کے ساتھ ساتھ دُنیوی اعتبار سے بھی ہمارے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔ ماہِ رمضان کے روزے رکھنے سے نہ صرف ثواب حاصل ہوتا ہے بلکہ بے شمار جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ جس طرح کچھ مدت کے بعد موٹر سائیکل یا گاڑی کی بہتر کارکردگی کے لئے اس کی ٹیوننگ مفید اور ضروری ہوتی ہے، اسی طرح روزے میں بھوکا پیاسا رہنا ہمارے جسمانی نظام کو بہتر کرتا ہے۔ سال کے گیارہ مہینوں میں جسم میں موجود مختلف خلیوں میں فاسد مادے پیدا ہوجاتے ہیں، روزے کی برکت سے یہ فاسد مادے خارج ہوجاتے ہیں اور خلیے اپنے آپ کو مرمت کر لیتے ہیں۔
By the grace of Allah, the month of Ramadan is very beneficial for us in the hereafter as well as in the world. Fasting during the month of Ramadan not only brings rewards but also numerous physical benefits. Just as tuning a motorbike or a car after a certain period of time is useful and necessary for better performance, so fasting and thirst improve our physical system. During the eleven months of the year, various cells in the body produce waste products. With the blessings of fasting, these waste products are eliminated and the cells repair themselves.
کیا روزے سے آدمی بیمار ہوجاتا ہے؟
بعض لوگوں میں یہ تَأثُّرْ پایا جاتا ہے کہ روزہ رکھنے سے انسان کمزور ہو کر بیمار پڑجاتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
Some people have the impression that fasting weakens a person and makes him sick, although this is not the case.
روزے سے صحت ملتی ہے
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:اللہ نے بنی اسرائیل کے ایک نبی علیہِ السَّلام کی طرف وَحی فرمائی: آپ اپنی قوم کو خبر دیجئے کہ جو بھی بندہ میری رِضا کیلئے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے تو میں اُس کےجِسْم کو صِحّت عطا فرماتا ہوں اور اُسے عظیم ا َجربھی دوں گا۔
Hazrat Muhammad e Mustafa (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Allaah revealed to a Prophet of the Children of Israel (peace and blessings of Allaah be upon him): I say and I will give him a great reward.
انسانی صحت پر روزے کے مثبت اثرات
احادیثِ مبارَکہ سے مُستَفاد ہوا کہ روزہ اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ حُصولِ صحّت کا بھی ذَرِیْعہ ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزے کی برکت سے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کئی بیماریوں کا علاج روزے کی بدولت ممکن ہوجاتا ہے۔
Benefited from the hadiths that fasting is a source of reward as well as health. Modern scientific research has also shown that the blessings of fasting have a positive effect on human health and that many diseases can be cured through fasting.
٭50،60سال کی عمر میں عموماً بھولنے کی بیماری (Alzheimer) لاحق ہوجاتی ہے، ایسے مریض اگر روزہ رکھیں تو ان کے دماغ کے خلیوں کے بننے کا عمل (Healing Process) تیز ہوجاتا ہے اور یادداشت بہتر ہونے لگتی ہے۔
ً Amnesia usually develops between the ages of 50 and 60. If such patients fast, their brain cell formation becomes faster and memory begins to improve.
ایک مشہور یونیورسٹی میں تجربے کے طور پر مختلف مریضوں کو مخصوص وقت تک بھوکا پیاسا رکھا گیا تو ان کے امراض میں بہتری نوٹ کی گئی یہاں تک کہ ذیابیطس (Diabetes) کے مریضوں کے (Sugar level) میں بہتری آگئی۔
As an experiment in a famous university, different patients were kept hungry and thirsty for a certain period of time, then their diseases improved and even the sugar level of diabetics improved.
دل کے مریض (Cardiac patient) کو یہ خطرہ لاحق ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ فاضل مادے خون لے جانے والی شریانوں میں جمنا شروع ہوجاتے ہیں اور یوں شریانیں سخت ہو جاتی ہیں۔ روزے کی حالت میں جسم ان فاضل مادوں کو استعمال کرلیتا ہے اور یوں روزہ رکھنے والا خوش نصیب دل کی خطرناک بیماری (Atherosclerosis جس میں شریانوں میں سختی پیدا ہوجاتی ہے) سے بچ جاتا ہے۔
The cardiac patient is at risk that over time, waste products begin to clot in the arteries that carry blood, causing the arteries to harden. While fasting, the body uses these waste products and thus the lucky one who is fasting is saved from the dangerous heart disease (Atherosclerosis which causes hardening of the arteries).
رمضان المبارک میں اگر کھانے پینے کے معاملات میں اعتدال اختیار کیا جائے تو وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ٭روزہ رکھنے سے بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گُنا بڑھ جاتے ہیں۔
Weight loss will be followed by fatigue and constant tiredness during Ramadan. * Fasting increases the chances of childless women having children many times over.
رمضان میں بیمار ہونے کا بڑا سبب
ماہِ رمضان میں ڈاکٹروں کے پاس مریضوں کا رَش بڑھ جاتا ہے اور عموماً سینے میں جلن اور معدے کے امراض مثلاً پیٹ میں درد اور دست وغیرہ کے مریض کلینک کا رُخ کرتے ہیں۔ ان بیماریوں کا بڑا سبب کھانے پینے میں بے احتیاطی ہے۔
During the month of Ramadan, the rush of patients to the doctors increases and usually patients with heartburn and gastrointestinal diseases such as abdominal pain and diarrhea go to the clinic. The main cause of these diseases is careless eating and drinking.
سحری میں خوب ڈٹ کر کھانے سے طبیعت بھاری ہوجاتی اور تیزابیت (Acidity) شروع ہوجاتی ہے، لہٰذا سحری میں ایسی غذا کھائیں جو دیر سے ہضم ہوتی ہیں۔ دودھ کے ساتھ کھجور، مختلف پھلوں، دودھ اور دہی کے ساتھ سحری کرنا بھی مفید ہے۔ ٭سحری میں دودھ کے ساتھ چار پانچ کھجوریں کھانے سے اچھی خاصی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ ٭سحری میں اَن چھنے آٹے کی روٹی کھائیں تو خوب ہے کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتی ہے لہٰذا بھوک کا زیادہ احساس نہیں ہوتا۔ ٭شوگر کے مریض یا دیگر کمزوری کے شکار سحری میں جَو شریف کا دلیہ استعمال فرمائیں، چاہیں تو اس میں مرغی کے گوشت کے ٹکڑے (Pieces) شامل فرمالیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ روزہ پورا کرنے کیلئے توانائی حاصل ہوگی۔ جَو شریف میں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ (Complex Carbohydrate) شامل ہوتا ہے جو دیر سے ہضم ہوتا ہے۔
Eating well in the morning makes the body heavier and acidity starts, so eat foods that are slow to digest in the morning. It is also useful to make sehri with dates, various fruits, milk and yoghurt. * Eating four or five dates with milk in the morning gives a good amount of energy. * It is good to eat unleavened bread in the morning because it is digested late, so there is not much feeling of hunger. * Use barley porridge for diabetics or other weak sufferers in sehri, if you want, add chicken pieces (Pieces) to it. Barley contains complex carbohydrates that are slow to digest.
افطار میں فوراً برف کا ٹھنڈا پانی پینے سے گیس،تبخیر معدہ اور جگر کے وَرَم(سُوجن) کا سخت خطرہ ہے۔ (مدنی پنج سورہ، ص 356) ٭شوگر کے مریض کے لئے بھی ایک کھجور سے افطار کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ ٭افطار کے لئے کیمیکلز سے بھرپور رنگ برنگ کے مشروبات اور ٹھنڈی بوتلوں (Cold drinks) کے بجائےتخمِ بالَنگا، لیموں اور شہد یا چینی (چینی کی جگہ ”شَکر“بھی استعمال کی جا سکتی ہے) کا شربت بناکر استعمال فرمائیں۔
Drinking ice cold water immediately during Iftar poses a serious risk of gas, flatulence and inflammation of the liver. (Madani Panj Surah, p. 356) * Even for a diabetic patient, there is no problem in breaking the fast with a palm. * For Iftar, instead of colorful beverages full of chemicals and cold drinks, use Balanga seeds, lemons and honey or sugar (sugar can also be used instead of sugar) as a syrup.
روزے کی حالت میں جسم میں انسولین کا لیول کم ہوجاتا ہے اور (Growth Hormone) نامی غدود کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ یہ غدود جسم کے پٹھوں اور چربی کو متحرک بناتا اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ اگر سحری ہلکی پھلکی بھی کی جائے تو اس قدرتی نظام کی برکت سے جسم میں توانائی کی مقدار معتدل رہتی ہے۔
During fasting, the level of insulin in the body decreases and the level of gland called growth hormone increases. This gland stimulates the body's muscles and fat and provides energy. Even if the sehri is light, the amount of energy in the body remains moderate thanks to this natural system.
سحرو افطارمیں پانی یا کوئی مشروب ایک ڈیڑھ گلاس سے زیادہ نہ پیا جائے۔ جسم کو پانی کی روزانہ تقریباً 12گلاس مقدار درکار ہوتی ہے اس کو افطار اور سحر کے درمیان پورا کیا جائے۔ یاد رکھئے! پیاس بجھانے کا جو کام پانی سے ہوتا ہے وہ شربت یا کولڈ ڈرنک سے نہیں ہوتا۔ بہترین طریقہ صرف کھجور یا پانی سے افطار کرکے نمازِ مغرب کی ادائیگی کے بعد کھانا تناول فرمائیے۔ اگر افطار میں بھی خوب کھایا، نمازِ مغرب کے بعد بھی کباب سموسوں وغیرہ سے انصا ف کیا اور رات تراویح کے بعد کھانے کی ایک اور نشست سجائی تو پھر گیس، قبض اور تیزابیت وغیرہ مسائل کے لئے تیار ہوجائیے۔ صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے روزہ رکھئے روزے کے طِبّی فوائد وغیرہ پڑھ کر آپ خوش تو ہوگئےہوں گے مگر یاد رکھئے! سارے کا سارا فَنِّ طِبّ ظَنِّیات پر مَبنی ہے۔ سائنسی تحقیقات بھی حَتْمی نہیں ہوتیں، بدلتی رَہتی ہیں، ہاں اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اَحکامات اٹل ہیں وہ نہیں بدلیں گے۔ ہمیں فرائض اور سنّتوں پر عمل طبّی فوائد پانے کیلئے نہیں صِرْف و صِرْف رِضائے اِلٰہی عَزَّوَجَلَّ کی خاطر کرنا چاہئے، لہٰذا اِس لئے وُضُو کرنا کہ میرا بلڈ پریشر نارمل ہو جائے یا میں تازہ دم ہوجاؤں، ڈائٹنگ کیلئے روزہ رکھنا تاکہ بھوک کے فوائِد حاصل ہوں، سفرِ مدینہ اس لئے کرنا کہ آب و ہوا بھی تبدیل ہو جائے گی اور گھر اور کاروباری جھنجھٹ سے بھی کچھ دن سُکون ملے گایا دینی مُطالعہ اِس لئے کرنا کہ میرا ٹائم پاس ہوجائے گا، اس طرح کی نیّتوں سے اعمال بجالانے والوں کو ثواب نہیں ملے گا۔ اگر عمل اللہ عَزَّوَجَلَّ کو خوش کرنے کیلئے کریں گےتو ثواب بھی ملے گا اور ضِمناً اِس کے فوائد بھی حاصل ہوجا ئیں گے۔ لہٰذا ظاہِری اور باطِنی آداب کو مَلْحُو ظ رکھتے ہوئے روزہ بھی ہمیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضاہی کیلئے رکھنا چاہئے
Do not drink more than one and a half glass of water or any drink during Iftar. The body needs about 12 glasses of water daily to be fulfilled between Iftar and Sahar. Remember! Water quenching thirst is not done with syrup or cold drink. The best way is to break the fast with only dates or water and eat after Maghrib prayers. If you ate well during Iftar, did justice to kebabs, samosas, etc. even after Maghrib prayers, and arranged another meal after Taraweeh at night, then be prepared for problems like gas, constipation and acidity.Keep fasting only for the sake of Allah Almighty. You may be happy after reading about the medical benefits of fasting, but remember! The whole art of medicine is based on conjecture. Scientific research is not final, it keeps changing, yes, the commands of Allah and His Messenger (peace and blessings of Allah be upon him) are infallible, they will not change. We should perform the duties and traditions not for the sake of getting medical benefits, but only for the sake of God's pleasure. Travel to Madinah because the climate will changeAnd even with the hustle and bustle of home and business, a few days of relaxation and religious study will be done so that my time will pass. Those who do deeds with such intentions will not be rewarded. If we do deeds to please Allah Almighty, we will be rewarded and at the same time we will get its benefits. Therefore, keeping in view the outward and inward manners, we should also observe fasting for the pleasure of Allah Almighty.

Sort:  
 4 years ago 

Walekum salam
Your all posting is very responsible for me you are best work on steemit platform and belog good steemchallenge community

 4 years ago 

Jazak ALlah Bhai Jan

ماشاء اللہ

 4 years ago 

Jazak ALlah Bhai Jan

MashAllah apki post bhut achi hti hai main shauq say parhta hn apki post

 4 years ago 

Jazak Allah bhai jan Apki muhabto ka shukeriya Jnab

 4 years ago 

#hafizmunir786 nice information bro.. thanks for sharing. Allah bless you

 4 years ago 

Jazak Allah bhai jan

 4 years ago 

Apny kafi achi post lgai hai aur ap achy tariqy sy kaam ker rahy han

 4 years ago 

Jazak Allah bhai jan

 4 years ago 

ماشااللہ اللہ پاک آپ کو خوش رکھے

 4 years ago 

Jazak ALlah Bhai Jan

Walaikum salaam hafiz bhai ap ne ramzan ki fazilat bian ki achi post he

 4 years ago 

Jazak Allah bhai jan

You are absolutely right that as a carriage turning so that tuning is necessary, being a Muslim in this way, I believe that a human being or not a Muslim and a Muslim's choice is the best in Ravidas ji's fair.

 4 years ago 

Jazak ALlah Bhai Jan

 4 years ago 

Hafiz sahib you are telling us very good things and you are doing a great job, if you continue like this you will surely succeed

 4 years ago 

Jazak ALlah Bhai Jan

Masha Allah ap ki post bahot achi hy aur bahot achi bateen ki hen

 4 years ago 

Jazak ALlah Bhai Jan

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 68363.69
ETH 2642.16
USDT 1.00
SBD 2.69