Betterlife - The Diary Game Badalte Mausam Ke Asrat

in Urdu Communityyesterday

Betterlife - The Diary Game Badalte Mausam Ke Asrat

Asalam o Alikum Steemit Family,
How are you hopefully you are doing good.
Alhamdulillah, Suma Alhamdulillah Allah gives us another special day of this limited life.
Hopefully, all stay own home
Today is very heart-touching whether in our city. about today I select the very important topic I select Badalte Mausam Ke Asrat

76996299_153207392692706_1806222395816542208_n.jpg

اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں انسانوں اور جنّوں سے ارشاد فرمایا: (فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۱۸)) ترجمۂ کنز الایمان: تو تم دونوں اپنے ربّ کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے؟
تفسیر صِراطُ الجِنان میں اس آیت ِمبارکہ کے تحت لکھا ہے کہ سردی، گرمی، بہار اور خزاں کا آنا، ہر موسم کی مناسبت سے مختلف چیزوں کا پیدا ہونا اور ہوا کا معتدِل ہونا وغیرہ (یہ سب اللہ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں) تو تم دونوں اپنے ربّ کی کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟۔
ذکر کی گئی آیت کی تفسیر سے معلوم ہوا کہ مختلف موسم بھی اللہ پاک کی نعمتیں ہیں ۔دیگر نعمتوں کی طرح ان پربھی ہمیں اللہ کریم کا شکر ادا کرناچاہئے۔اس کے ساتھ ساتھ موسم کے اعتبار سے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنی چاہئیں۔ حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خانرحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: موسموں کی وجہ سے مختلف لوگوں کے مزاج پر اثر ہوتا ہے۔ بعض لوگ موسم کے اعتبار سے کھانے پینے اور لباس پہننےمیں بےاحتیاطی کرتے ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجا تےہیں۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں اور ان سے حفاظت کے متعلق چند اہم معلومات پیش کی جاتی ہیں
مَوسِم(Weather)کی تعریف
کسی مقام کے خاص وقت میں درجۂ حرارت، ہوا کے رُخ اور بارش کے اثر سے پیدا ہونے والی کیفیت کو مَوسِم کہا جاتا ہے۔
موسم کی تبدیلی کے اثرات
(1)مَوسِم کی تبدیلی سے دِماغی صلاحیتوں پر اثر پڑتا ہے
(2)ما ہر ین کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسُب زیادہ ہونے کی وجہ سے جِلدی بیماریاںپیدا ہوتی ہیں
(3)سردی کے مَوسِم میں نزلہ زُکام ہو جاتا ہے
(4)دن میں گرمی کا موسِم اور رات میں سردی کا موسم صحت کے لئے خطرناک ہے۔ ہم سب کو چاہئے کہ اس طرح کے موسم میں اپنی صحت کا خیال رکھیں بصورتِ دیگر نزلہ، زکام، بخار، کھانسی، سر درد، سینے اور آنتوں کے میں مبتلا ہوسکتے ہیں
(5)موسم کی تبدیلی کی وجہ سے دَمے (ایک بیماری ہے جس میں سانس رک رک کر آتی ہے) کے مریضوں کی سانس کی نالیاں سُوج جاتی ہیں اور دَمے کا اَٹیک بھی ہو سکتا ہے
(6)بدلتے موسم کی وجہ سے جوڑوں میں درد ہوجاتا ہے خاص طور پر اگر مریض کی عمر زیادہ ہو
(7)موسم کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے جسم کا اندرونی نظام متأثر ہوتا ہے اور مختلف بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں
(8)سگریٹ پینے والوں کو بھی موسم سرمامیں مختلف انفیکشن ہوسکتے ہیں، کیونکہ سردی سے سانس کی نالیاں سُکَڑتی ہیں، بلغم زیادہ بنتا ہے اور سرد ہوا کی وجہ سے سانس کی نالیوں کی جِھلّی کمزور ہوجاتی ہے
(9)جن لوگوں کو پرانی یا بڑی چوٹ لگی ہو سردی کے موسم میں اس کے درد میں اضافہ ہوسکتا ہے
(10)ننگے سَر رہنے کی صورت میں بالوں پر براہ ِراست پڑنے والی سورج کی گرمی اور سردی کے اثرات نہ صرف بالوں بلکہ پورے چہرے اور دماغ کو بھی متأثر کرتے ہیں۔ جس کے باعث صحت بھی متأثر ہو سکتی ہے۔
(11)سردیوں میں کھانسی ہونےکی بڑی وجہ نزلہ اور زُکام ہے
(12)موسم کا زیادہ اثر بچّوں اور بڑی عُمر کے لوگوں پر ہوتاہے۔
سفید لباس(White dress) پہننے کا ایک فائدہ
ایک تحقیق کے مطابق سفید لباس ہر قسم کے سخت موسمی تغیُّرات، کینسر، جِلدی گلینڈز کے ورم، پسینے کے مسامات کی بندش اور پھپھوند کے امراض جیسی خطرناک اور تکلیف دہ بیماریوں سے حفاظت کرتاہے۔
اللہ کریم ہم سب کو تمام امراض سے محفوظ فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.16
JST 0.033
BTC 64189.84
ETH 2796.72
USDT 1.00
SBD 2.65