میرا نام فوزیہ فیصل۔میری آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب اور پالنے والا ہے، جزا کے دن (یعنی قیامت ) کا مالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ... اپنے اس رب کی عبادت کرو جس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کار ساز ہے۔

امید کرتی ہوں۔کے سب خیریت سے ہونگے۔
آج میں آپ سب کو روز ۱سیب کھانے کے کچھ فوائد بتاؤنگی۔

سیب

IMG_20211211_112417.jpg

ایک سیب روزانہ کھانے کی عادت ڈاکٹر کو دور رکھتی ہے جس کو طبی سائنس کافی حد تک درست بھی مانتی ہے۔
سیب پولی فینولز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو صحت کے لیے متعدد فوائد کے حامل مرکبات ہیں۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد کھانے سے قبل سیب کے ٹکڑے کھاتے ہیں،انہیں پیٹ بھرے رہنے کا احساس دیگر کے مقابلے میں زیادہ دیر تک ہوتا ہے۔مزید براں سیب میں موجود کچھ قدرتی مرکبات بھی جسمانی وزن میں کمی میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

IMG_20211211_173931.jpg

سیب کھانے کی عادت اور امراض قلب جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کے خطرے میں کمی کے دوران تعلق دریافت ہوا ہے۔

اس کی ایک وجہ سیب میں حل ہونے والے فائبر کی موجودگی ہے جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار عنصر ہے۔
ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک سیب کھانا کا اثر ان ادویات جیسا ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے کھائی جاتی ہیں، یعنی یہ پھل امراض قلب سے موت کا خطرہ ادویات کی طرح کم کرنے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔
سیب میں فائبر کی ایک قسم پیسٹین موجود ہوتی ہے جو پروبائیوٹک کی طرح کام کرتی ہے، یعنی معدے میں موجود بیکٹریا کی غذا ثابت ہوتی ہے۔
امید کرتی ہو سب کو پسندآے گا
شکریہ

Sort:  

Apny bhot achi dairy likhi hy aur photography bhi bhot achi hy

 3 years ago 

Ap n bht achi diary likhi h seb k achy fawaid btaye hain

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 57776.16
ETH 3060.01
USDT 1.00
SBD 2.35