یہ میری آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت
رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتےہیں سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب اور پالنے والا ہے، جزا کے دن (یعنی قیامت ) کا مالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ... اپنے اس رب کی عبادت کرو جس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کار ساز ہے۔ امید کرتی ہو آپ سب ٹھیک ہونگے آج میں آپ سب سے اپنی ڈائری شیٔر کروں گی۔

آج میری صبح کا آغاز 6 بجے ہوا ۔میں نے منہ ہاتھ دھویا اس کے بعد میں نے نماز پڑھی ۔پھر میری امی نے میرے لئے ناشتہ بنایا میں نے ناشتہ کیا

IMG_20211105_171308.jpg

اس کے بعد گھر کی صفائی کی ۔اتنے میں میرے سلائی اسکول کا ٹائم ہوگیا ابو مجھے سلائی اسکول چھوڑ آ ۓ۔ 11 بجے میں اسکول سے وآپس آ گئی ۔آج جمعہ کا دن ہے تو جلدی چھٹی ہوگئ میں گھر آجاتی ہو ۔امی میرے لئے کھانا لاتی ہے ۔میں کھانا کھاتی ہو ۔اس کے بعد جمعہ کی تیاری کرتی ہو نہا دھو کر جمعہ کی نماز ادا کرتی ہو ۔اس کے بعد میں اپنی پوسٹ لکھتی ہو ۔ آج میں آ پکو جمعہ مبارک کے کچھ فضائل قرآن وا حادیث کے بارے میں بتاؤ گی ۔

      .   .   جمعہ کے فضائل قرآن و حدیث کی روشنی میں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا جس نے وضو کیا اور اچھی طرح کیا پھر جمعہ کے لیے آیا، امام کے قریب بیٹھا، غور سے خطبہ سنا اور خاموش رہا اور جو جمعہ کے لیے تیار ہوا خوشبو لگائی تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے اور مزید تین دن کے کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔
جمعہ کی نماز ہر مسلمان پہ جماعت کے ساتھ واجب ہے سوائے چار لوگوں کے ، غلام،عورت ، بچہ اور بیمار۔
لیکن یہاں یہ بات بھی جان لینی چاہئے کہ اگر عورت جمعہ کی نماز میں شامل ہوجاتی ہے تو اس کی نماز جمعہ صحیح ہے اور اس سے ظہر کی نماز ساقط ہوجائے گی۔

IMG_20211104_194124.jpg

جمعہ کے دن کی فضیلت و اہمیت

نمازِ جمعہ کو یہ خصوصیت اور فضیلت حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں صرف نمازِ جمعہ کی اذان کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا ہے کہ جب جمعہ کی اذان دی جائے تو نماز کے لیے حاضر ہوں۔’’جس شخص نے وضو کیا اور اچھی طرح سے وضو کیا، پھر جمعہ پڑھنے آیا اور خاموشی سے خطبہ سنا تو اس کے اس جمعہ سے لے کر گزشتہ جمعہ تک اور تین دن زائد کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔‘‘جب جمعہ کا دن آتا ہے تو مسجد کے ہر دروازہ پر فرشتے آنے والے کو لکھتے رہتے ہیں۔ جو پہلے آئے اس کو پہلے لکھتے ہیں اور جب امام (خطبہ کے لیے) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اعمال ناموں کو لپیٹ لیتے ہیں اور آکر خطبہ سنتے ہیں۔ جلدی آنے والا اس شخص کی طرح ہے ۔

IMG_20211104_193957.jpg

                  جمعہ کے دن کی نیکیاں۔      
     جمعۃُ المبارک کے دن کی جانے والی نیکیوں میں سے ایک اَہَم نیکی نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُود و سلام پڑھنا بھی ہے، یوں تو کسی بھی دن یا وقت درودِ پاک پڑھنا اَجْر و ثواب سے خالی نہیں ہے۔  جمعہ کے دن کی جانے والی چند نیکیاں جمعہ کے دن نمازِ جمعہ سے قبل اور بعد کئی ایسی نیکیاں ہیں جنہیں بجا لا کر ہم ثواب کا عظیم خزانہ حاصل کرسکتے ہیں،) ناخن تراشئے جمعہ کے دن ناخن تراشنا اور مونچھوں کو کتروانا ہمارےآقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک عادت تھی جمعہ پڑھننے جائے تو راستے میں کسی غریب کو صدقہ جاریہ کرنا بھی ایک نیکی ہے ۔جمعہ کے دن ناخن کاٹنا حصولِ شفا کا سبب ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن ناخن کاٹتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے بیماری نکال کر شِفا داخل کردیتا نیا لباس جمعہ کے دن پہنیں جب کبھی نيا لباس سلوائیں تو جمعہ کے دن سے پہننا شروع کریں کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم عام طورپرنیا لباس جمعہ کے دن زیبِ تن فرمایا کرتے تھے ۔                                

IMG_20211104_211102.jpg

        جمعہ کی دن کی فضیلت اور خاصوصیات 

سب سے بہترین کلام اللہ کا کلام ہے، اور سب سے بہترین طریقہ محمد ﷐ کا طریقہ ہے، سب سے بدترین چیز دین میں ایجاد کردہ بدعتیں ہیں، اور (دین میں) ہر ایجاد کردہ چیز بدعت ہے، ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔

اے مسلمانو! اللہ تعالی سے ڈرو اور اس کا خوف اپنے دلوں میں پیدا کرو‘ جان رکھو کہ اللہ تعالی اپنی مخلوقات کا پالنہار اور رب ہے ‘ اس کا ایک مظہر یہ ہے کہ وہ جس مخلوق کو چاہتا ہے عظمت ومرتبت سے نوازتا ہے‘ خواہ وہ افراد ہوں‘ یا جگہیں ہوں یا اوقات ہوں‘ اس کےپیچھے اللہ پاک کی حکمت ہوتی ہے جسے وہی جانتا ہے ‘ اللہ تعالی فرماتے ہے ۔

ترجمہ: آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے۔

اللہ تعالی نے لوگوں میں سے انبیائے کرام کو منتخب کیا‘ ابنیاء میں سے اولو العزم رسولوں کو اختیار کیا‘ جوکہ نوح ‘ ابراہیم ‘ موسی ‘ عیسی اور محمد علیہم الصلاۃ والسلام ہیں‘ نیز ان پانچ میں سے دو خلیل منتخب فرمائے جو ابراہیم او رمحمد ہیں ‘ ان دو خلیلوں میں سے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اختیار فرمایا ‘ چنانچہ آپ تمام انبیاء سے افضل ہیں‘ صلی اللہ علیہ وسلم۔

اللہ تعالی نے جن جگہوں کوخصوصی فضیلت دی ‘ ان میں مکہ بھی ہے ‘ جسے اللہ نے ساری روئے زمین سے منتخب فرمایا ‘ اس کے بعد مدینہ کا مقام ہے ‘ مسجد حرام او رمسجد نبوی میں پڑھی جانے والی نماز کا اجروثواب کئی گنا بڑھا دیا ۔

IMG_20211104_211415.jpg

اے ہمارے رب ہمیں نماز جمعہ مکمل اہتمام کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرما امین۔ امید کرتی ہو اپ سب لوگوں کو میری آج کی ڈائری پسندآ ۓ گی ۔جزاك الله

Sort:  
 2 years ago 

Nice

thankx

Holy day

holy day friday for muslim

juma mumbrk
holy day juma
dua ki qaboolyat ka din juma

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 57983.59
ETH 3132.93
USDT 1.00
SBD 2.44