Today my artical is mazar of baba fareed @Emaan786 date 01-12-2021

in Urdu Community3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیسے ہیں آپ سب لوگ امید ہے آپ خیریت سے ہو گے میں بھی خیریت سے ہوں

میرا آج کا عنوان ہے مزار

images (5).jpeg

Link
https://images.app.goo.gl/NmdnfKhZ4jTGxeqZ8

آج میں آپ لوگوں کو مزار کی ہسٹری کے بارے میں تھوڑی سی دینا چاہتی ہوں

حضرت بابا فرید گنج شکر

آپ کا اسم مبارک مسعود ہے اور لقب فریدالدین عوام میں گنج شکر کے لقب سے مشہور ہےآپ کے والد حضرت قاضی جمال الدین سلیمان ایک عظیم روحانی شخصیت تھےآپ کا شجرہ نسب حضرت سیدنا فاروق عظیم سے جا ملتا ہے

آپ کو تو الضلع ملتان میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم ایک مدرسے سے حاصل کی آپ نے قرآن پاک حفظ کیا اور 18 سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ملتان آگئے اس کے بعد آپ دہلی تشریف لے گئے آئے یہاں آپ کی ملاقات خواجہ قطب الدین سے ہوئی
جن کے دست مبارک پر آپ نے بیعت لی

اپنے مرشد کی وفات کے بعد دریائے ستلج کے قریب اجودھن آگئے آپ کی آمد کے باعث اجودھن کو لوگ پاکپتن کہنے لگے یہاں سے آپ نے پنجاب سندھ اور شمال مغربی ہندوستان میں اسلام کی تبلیغ کی آپ کی تبلیغ سے کثیر تعداد میں لوگ اسلام میں داخل ہوئے مغربی پنجاب کے بڑے بڑے خاندان میں سیال اور وٹو بھی شامل تھے

آپ ہی کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے آپ نے بارہ سو پینسٹھ میں انتقال فرمایا آپ کا مزار پاکپتن میں ہیں آپ کا عرس ہر سال منایا جاتا ہے اس کی خاص تقریب بہشتی دروازے میں سے لاکھوں عقیدت مندوں کا گزرنا ہے ہے

images (6).jpeg
Link
https://images.app.goo.gl/h1vFpbfj4j59mzWt8

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 58216.77
ETH 3142.31
USDT 1.00
SBD 2.23