پاکستان سے ترکی کا وزٹ ویزا ایجنٹ کے بغیر حاصل کریں How to Get Turkey Visit Visa from Pakistan Without Agent

in Urdu Community2 years ago

turkey visa.JPG

آج ہم دیکھنے جا رہے ہیں کہ پاکستان سے ترکی کا وزٹ ویزہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ دنیا بھر سے لاکھوں لوگ ہر سال ترکی کا سفر کرتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر لوگ جوترکی پہنتے ہیں وہ سیاحت کے مقصد سے ترکی میں آتے ہیں۔ تاہم کاروباری سلسلے میں آنے والے لوگوں کی بھی ترکی میں کوئی کمی نہیں۔ ترکی دو براعظموں یورپ اور ایشیا میں واقع ہے اسی لئے اسے یوریشین مملکت بھی کہا جاتا ہے۔ قدرتی حسن سے مالا مال ترکی میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ترکی میں بہت سے شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور سیاحوں کے لئے بہت سے تفریحی و تاریخی مقامات ہیں۔پاکستان سے بھی بہت سے لوگ ترکی کا وزٹ کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے وزٹ ویزہ پر ترکی پہنچتے ہیں۔ عام حالات میں ترکی کا وزٹ ویزہ لینا دوسرے ممالک کی نسبت قدرے آسان ہے۔ ترکی وزٹ ویزا کے لئے ہمیں ایجنٹ حضرات کی خدمات حاصل کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ کیونکہ ترکی وزٹ ویزا کا حصول سادہ سے پروسیس سے ممکن ہے۔ جب بھی ہم پاکستان سے ترکی کے وزٹ ویزا کے لیے اپلائی کرنے لگتے ہیں تو اس کے لئے ہمیں اپنے ڈاکومنٹس کو جیری ویزا سروس کے ذریعے سے ترکی کی ایمبیسی کو بھیجنا ہوتا ہے۔ جیری دراصل ایک کورئیر ہی کی طرح کا پروسیس ہے جو کہ ہمارے ڈاکومنٹس کو ترکی کی ایمبیسی تک پہنچ جاتا ہے اور وہاں سے واپس ہم تک پہنچ جاتا ہے۔ترکی کا وزٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیئے ہمیں ترکی کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کرنا ہوتا ہے۔ اور جو فارم ہم وہاں فل کرتے ہیں اس کا پرنٹ لے لیتے ہیں اور اسے دیگر بتائے گے ڈاکومنٹس جن میں آپ کا پاسپورٹ جس کی ایکسپریشن مدت کم سے کم چھ ماہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کے پاس کوئی دوسرا پاسپورٹ بھی ہے تو آپ کے گزشتہ پاسپورٹ کے تمام صفحوں کی فوٹو کاپیز جن پر دوسرے ممالک کے ویزے کی سٹیمپس لگی ہوں، دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ، ایئر لائن بکنگ جس میں ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہے صرف ایئر بکنگ کا ایویڈنس کافی ہے۔جتنی مدت کے لئے آپ ترکی کا وزٹ کرنا چاہ رہے ہیں اتنی مدت کی ٹریول انشورنس، ترکی میں ہوٹل کی بھی فری آن لائن بکنگ کروائیں اور اس کی ڈاکومنٹس لگائیں، اگر آپ بزنس پرسن ہیں تو اپنا این ٹی این نمبر اور بزنس پروف لگائیں، اگر آپ سروسز میں ہیں یا جاب کر رہے ہیں تو اپنے آجر یا ایمپلائر سےنو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لے کر ویزا اپلیکیشن کے ساتھ لگائیں۔ ویزا کے لیے اگلی ریکوائرمنٹ بینک سٹیٹمنٹ ہے جو کہ کم سے کم تین ماہ کے عرصے پر مشتمل ہو۔ آپ کے بینک میں کم سے کم اتنی اماؤنٹ یا رقم موجود ہو جو کہ آپ کے ترکی کے تمام سفری اخراجات بشمول رہائش، کھانا پینا اور ترکی کے اندر کا سفر، ائیر ٹکٹس وغیرہ کو پورا کرتے ہوں۔ترکی کا وزٹ ویزا دو طرح کا ہوتا ہے، ایک سنگل انٹری ویزا اور دوسرا ملٹی پل انٹری ویزا۔ ملٹی پل انٹری ویزا کی فیس سنگل انٹری ویزا سے قدرے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ویزا تین ماہ کے عرصے کے لیے جاری ہوتا ہے۔ ویزا پراسیسنگ کا عمل پندرہ کاروباری مصروفیات کے دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں ہفتہ اور اتوار کے علاوہ دیگر آنے والی چھٹیاں شامل نہیں ہوتیں۔ ملٹی پل ویزا سے مراد یہ ہے ہم ایک ہی ویزا پر تین ماہ کے اندر کئی مرتبہ ترکی میں آ اور جا سکتے ہیں جبکہ سنگل ویزا سے مراد یہ ہے کہ ہم تین ماہ کے عرصے میں ترکی میں ایک مرتبہ ہی داخل ہو سکتے ہیں۔ ان تمام ڈاکومنٹس کے ساتھ ہم اپنا کور لیٹر بھی منسلک کر سکتے ہیں جس میں ہم اپنا کاروباری و سماجی تعارف کروا سکتے ہیں۔ اگر تمام بتائیے گئے ڈاکومنٹس ترکی ویب سائٹ کی ہدایت کے مطابق لف کیے جائیں تو عموما ویزہ دو سے تین ہفتے کے درمیان بآسانی لگ جاتا ہے۔ ترکی کا وزٹ ویزا اپلائی کرنے کی آفیشل ویب سائٹ ذیل میں ہے؛https://www.konsolosluk.gov.tr/Visa/Index

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 54266.19
ETH 2288.06
USDT 1.00
SBD 2.31