صحت ہزار نمعت ہے
میری طرف سے سب بہنوں اور بھائیوں کو سلام علیکم امید کرتی ہوں کہ آپ سب بھائی اور بہنیں ٹھیک ہوگی الحمدللہ میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے صبح کا ناشتہ کیا اور بچوں کو سکول کے لئے تیار کرنے لگی دودھ کے ساتھ دوائی لی اور گھر کے تھوڑے بہت کام کیا ہے پھر میں ارام کرنے لگی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آج میں نے نمکین چنے منگوائے تھے وہ کھائے کیوں کہ روٹی مجھے بخار کی وجہ سے اچھی نہیں لگ رہی تھی
کیونکہ میرے منہ کا ذائقہ ٹھیک نہیں تھا اس لئے میں آج نمکین چنے کھاتی رہی دوپہر کے وقت پھر میں نے دوائی لی سارا دن بستر پر ارام کرتی رہی شام کے وقت تھوڑی سے روٹی کھائیں اور پھر دوائی لی پھر اپنے کمرے میں جاکر آج کی ڈائری لکھی آپ سب بھائیوں بہنوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے میری صحت کے لیے دعا کی امید ہے کہ آپ سب اپنی بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں گے