رنگین دودھ والی سویاں بنانے کا طریقہ

in Urdu Communitylast year

میری سب بہنوں کو السلام علیکم اور سب بہنوں اور بھائیوں کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب بہنوں کی عید بہت ہی اچھی گزری ہوگی اور آپ سب نے کافی انجوائے کیا ہوگا اور گھروں میں کافی ساری ڈش بھی تیار کی ہوگی اس لئے آج میں بھی عید کی مناسبت سے ایک مٹھی ڈش اپنی بہنوں کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں جس کو پسند بھی بہت زیادہ کیا جاتا ہے میں رنگین دودھ والی سویاں بنانے کا طریقہ بتا رہی ہو

IMG20230419190230.jpg
()

IMG20230419171648.jpg

IMG20230419171623.jpg

IMG20230419171559.jpg

IMG20230419171549.jpg
ان سویاں کو بنانے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں درکار ہوں گی

رنگین سویاں

دودھ

چینی

سبز الائچی

بنانے کا طریقہ کار آپ ایک دیکچی لے کر اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور سویاں ڈال کر دو سے تین منٹ تک آپ سویاں کو اچھی طرح بھونیں پھر ان میں دودھ شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب دودھ کو ابال آنا شروع ہوجائے تو اس نے حسب ضرورت چینی شامل کریں پھر سبز الائچی بھی ڈال دیں اور مزید پانچ سے دس منٹ کے لیے پکنے دیں جب دودھ خشک ہونے لگے تو اسی خوبصورت پیالے میں ڈال کر فریج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے ضرور دیں جب سویاں ٹھنڈی ہوجائیں تو پھر آپ بچوں اور گھر والوں کے علاوہ عید پر ملنے آنے والے مہمانوں کے کے سامنے بھی پیش کر سکتی ہیں امید کرتی ہوں کہ میری بہنیں عید کے اس موقع پر اپنے گھر پر ضرور تیار کریں گی

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 66902.20
ETH 3248.49
USDT 1.00
SBD 2.64