کریلے بنانے کا طریقہ

in Urdu Communitylast year

میری سب بہنوں کو سلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری سب بہن اور بھائی اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں گی آج میں اپنی بہنوں کے ساتھ کریلے کی سبزی بنانے کا طریقہ شئیر کرنے جا رہی ہو اس کو بنانا انتہائی آسان ہے مگر کریلے کی کڑواہٹ کی وجہ سے اکثر گھروں میں میری بہنیں نہیں بناتی اس کو بنانے کے لئے جو چیزیں درکار ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں کریلے پیاز گھی نمک مصالحہ جات سب سے پہلے آپ کریلے اچھی طرح پانی کے ساتھ دھو کر اس کے اوپر کا ہلکا ہلکا چھلکا اتار لیں پھر کاٹ کر بیچ باہر نکال دیں اور چیپس کی شکل کے کریلے کاٹ لیں
IMG20230603105947.jpg

IMG20230603085926.jpg

IMG20230603071523.jpg

IMG20230603071318.jpg

IMG20230603071245.jpg
پھر ان کریلوے پر نمک لگا کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر آپ پیاز کو چھوٹا کاٹ کر رکھ دیں بیس سے پچیس منٹ کے بعد کریلے کو اچھی طرح دھو کر نمک صاف کر لے اس سے کریلوں کی کڑواہٹ کافی حد تک کم ہو جاتی ہے پھر آپ ایک دیکچی لے کر اس میں بھی ڈال کر گرم ہونے اور اس کے بعد آپ کریلے ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور حسب ضرورت مصالحہ جات شامل کردیں پانچ سے چھ منٹ کے بعد آپ کے کریلے تیار ہو جائیں گے میں امید کرتی ہوں کہ میرے بنائے ہوئے طریقے سے آپ کو کریلوں کی کڑواہٹ کافی حد تک کھانے میں کم محسوس ہوگی

Sort:  

es mi receta favorita y me gusta mucho la comida vegetal. compartiste buena comida aquí, la mejor fotografía también

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.20
JST 0.034
BTC 89846.05
ETH 3077.33
USDT 1.00
SBD 2.96