مکھن سے دیسی گھی اور حلوہ بنانا
سب بہنوں بھائیوں کو اسلام علیکم آپ سب بہنوں کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب بہن بھائی ٹھیک ٹھاک ہونگے آج میں آپ کو مکھن سے دیسی گھی اور حلوہ بنانے کا طریقہ بتاؤں گی جیسا کہ آپ سب بہنوں کو پتہ ہے کہ میں تھوڑی تھوڑی دہی اور ملائی جمع کرکے مکھن بناتی ہوں تو پھر تھوڑا تھوڑا مکھن جمع کرکے دیسی گھی اور حلوہ بنایا ہے جو آپ کو طریقہ بتانے جا رہی ہوں آپ ایک دیکچی لے کر اس میں مکھن گرم کرنے کے لیے رکھ دیں جب مکھن گرم ہو جائے تو اس میں تھوڑا سا گڑ یا چینی شامل کر دیں میں نے تو گڑ شامل کیا ہے جب گڑ مکس ہو جائے تو اس میں گندم کا موٹا پیسا ہوا اٹا شامل کر دیں جب گھی نکل آ ئے تو اس کو مزید اچھی طرح پکانے دیں پر اگ بند کر دیں اب گھی کو حلوے سے علیحدہ کر لیں اب اپکا دیسی گھی بھی تیار ہو جائے گیا اور ساتھ میں حلوہ بھی امید ہے کے میری بہنیں اس کو ضرور بنائیں گی
Yummsss halwa bht mzy Ka lgra h or bna BHI mzy Ka hoga 🤤🤤
آپ نے دیسی گھی بنانے کا بہترین طریقہ بتایا ہے اور حلوہ کھا کر خوب انجوائے کیا