بسکٹ بنانے کا طریقہ
السلام علیکم میری بہنوں اور بھائیوں کو آج میں اپنی بہنوں کے ساتھ بسکٹ بنانے کا طریقہ شئیر کرنے لگی ہوں آپ گھر پر بسکٹ بنا کر بیکری کے بسکٹ سے جان چھڑا سکتے ہیں گھر پر بننے والے بسکٹ صاف ستھرے ماحول میں اور صاف برتنوں میں بنایا سکتی ہیں جو نہ صرف بازار کے بسکٹوں سے ہزار گنا مزیدار اور لذیز بنے گے بلکہ صحت کے لئے بھی مفید ہوں گے بسکٹ آف مختلف طریقوں سے اور مختلف چیزوں سے بھی بنا سکتے ہیں مگر آج میں جو طریقہ پر اپنی بہنوں کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں وہ انتہائی آسان ہے اور میدے کے ساتھ بسکٹ بنا سکتی ہیں بسکٹ بنانے کے لیے ہم نے جو چیزیں درکار ہیں
میدہ
سفید زیرہ
چینی کا پاؤڈر
گھی
طریقہ بنانے کا
آج کل گرمیوں کا موسم ہے تو اس لیے میدہ میں کچھ کیڑے پڑے ہوتے ہیں آپ پہلے میدہ لے کر اس کو چھانی کی مدد سے اچھی طرح چھان لیں پھر اس کو آپ گھی ڈال کر گوندھ لیں اور اس میں سفید زیرہ بھی شامل کردیں اور چینی کا پاؤڈر بنا کر حسب ذائقہ چینی شامل کردیں گوندھنے کے بعد پانچ سے دس منٹ کے لیے اس جو رکھ دیں اس کے بعد آپ بسکٹ کی شکل بنا کر کسی خوبصورت پلیٹ میں رکھتے جائیں جب کافی سارے بسکٹ تیار ہو جائیں تو پھر اوون میں دو سے تین منٹ کے لیے رکھ دیں آپ کے مزیدار بسکٹ تیار ہوجائیں گے آپ میں مہمانوں اور گھر میں بچوں کو دے سکتی ہیں میں نے بسکٹ بناتے وقت فوٹو گرافی بھی کی جو آپ بہنوں کے سامنے پیش کر رہی ہوں
بسکیٹ بہت اچھے بنے ہیں