بچوں کا سکول کا پہلا دن

in Urdu Community2 years ago

میری سٹیم کی بہنوں کو اسلام علیکم میں دعا کرتی ہوں کہ میری سب بہنیں اور بھائی ہمیشہ سلامت اور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوش رہے آج سوار دن ہے آج میں پہلے سے تھوڑا جلدی اٹھی وضو کر کے نماز ادا کی اور پھر ناشتہ بنانے لگی جب ناشتہ بنا لیا تو میں نے بچوں کو اور گھر والوں کو اٹھایا بچے ناشتہ چھپنے کے بعد قرآن مجید پڑھنے کے لئے چلے گئے اور پھر میں ناشتہ کرنے لگیں ناشتہ کر کے میں نے بچوں کے یونیفارم اور جوتوں کو پالش کیا دو ماہ کی چھٹیوں کے بعد آج بچوں کا سکول کا پہلا دن تھا جب بچے قرآن مجید سے واپس آئے تو ان کو نہا کر سکول کے لیے تیار کیا آج بچوں کی سکول کی گاڑی بھی ٹائم پر آگئی تھی سکول جاتے وقت بچوں کے بیگ او ساتھ میں پانی کی ٹھنڈی بوتلیں دی میں نے پانی کی بوتلوں کو رات سے ہی فریج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیا تھا جب بچے سکول چلے گئے تو میں نے ناشتے والے برتن سمیٹ کر رکھے اور پھر بستروں کو اور چارپائیوں کو صحن سے اٹھا کر برآمدے میں رکھا
IMG20220801063328.jpg

IMG20220801063314.jpg

IMG20220801063246.jpg

IMG20220801063238.jpg

IMG20220801063222.jpg

IMG20220801063205.jpg
اس کے بعد میں نے گھر کی صفائی کی اور جھاڑو دیا اور پھر میں ناشتے والے برتنوں کو دھونے لگی پھر میں نے آٹا گوندا اور سالن بنانے لگی آج میں نے سالن میں مونگ کی دال بنائی تھی روٹی کھا کر میں یو ٹیوب پر مختلف قسم کے کھانے بنانے کے پروگرام دیکھتی رہی جب بچے سکول سے واپس آئے تو میں نے ان کے لیے سالن گرم کیا روٹی کھا کر بچے بھی آرام کرنے کے لیے سو گئے تین بجے اٹھ کر میں نے نماز ادا کی اور پھر چائے بنائی اور بچوں کو اٹھایا بچے چائے پی کر قرآن مجید پڑھنے کے لئے چلے گئے میں چائے والے برتن دھونے لگی پھر جب بچے قرآن مجید سے واپس آئے تو ان کو سکول کا ہوم ورک کرایا اور آج کی ڈائری لکھی

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 62404.06
ETH 2426.64
USDT 1.00
SBD 2.65