آج چاول بنائے تھے
سب بہنوں کو اسلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری سب بہنیں اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں گی میں بھی اپنی بہنوں اور بھائیوں کی دعاؤں سے بالکل اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوش گوار زندگی بسر کر رہی ہو آج میں نے اٹھ کر وضو کرکے نماذ ادا کر کے جمعہ کے دن کا آ غاز کیا اور پھر کچن میں جا کر ناشتہ بنانے کے لیے برتنوں کو جمع کیا پہلے میں نے آگ جلائی اور چائے بنائی اور پھر پراٹھے بناکر پہلے خود ناشتہ کیا کیوں کے بچے سو رہے تھے اس کے بعد پھر جاکر بچوں کو اٹھایا بچے ناشتہ کرنے کچن میں آئے اور ناشتہ کرنے کے بعد قرآن پاک پڑنے کے لیے مسجد میں چلے گئے میں نے پھر برتنوں کو اکٹھا کر کے رکھا اس کے بعد میں کمرے میں جا کر بچو کے یونیفارم کو استری کیا اس وقت تک بچے بھی مسجد سے واپس آ کر کمرے میں گئے جہاں پر وہ سکول جانے کی تیاری کرنے لگے انہوں نے یونیفارم پہنے اور پھر جوتے پالش کر کے سکول کے لیے تیار ہوگئے جب بچوں کی گاڑی آئی تو بچے سکول بیگ لے کر چلے گئے اور اس کے بعد میں کمرے میں چلی گئی جہاں پر میں نے جاکر بستروں کو سمیٹا اور پھر جھاڑو جھاڑ لیا اور پہلے میں نے کچن میں جھاڑو دیا اور پھر کمروں کی صفائی کی اس کے بعد میں نے ناشتے والے برتنوں ک و دھویا اور برتنوں کو دھوپ میں جا کر رکھ دے پھر میں آج کے لیے چاول بنانے کی تیاری کرنے لگیں پہلے میں نے چاولوں کو اچھی طرح صاف کیا پھر پانی میں بھگو کر رکھ دیا جب چاول پک کر تیار ہوگئے تو پھر میں نے چاولوں پر ڈالنے کے لیے سلاد بنایا چاول کھا کر میں اپنے کمرے میں جا کر چارپائی پر لیٹ گئی پھر جب بچے سکول سے چھٹی کر کے واپس آ گئے پھر میں نے بچوں کو کپڑے دیے جب یونیفارم بچے تبدیل کر کے منہ دھو کر آئے تو پھر میں نے بچوں کو چاول اور سلاد بنا کر دیا جب میں نے چائے بنائی تو بچے کا قرآن مجید پڑھنے کے لئے چلے گئے پھر میں نے چائے والے برتنوں کو دھویا اور اس کے بعد میں کچن کے کام کرنے لگے جب بچے قرآن مجید پڑھ کر واپس آئے تو میں نے بچوں کو پڑھانے کے لیے بٹھا دیا
اور سکول کو ہوم ورک کرنے لگی بچے پڑھنے کے بعد کھیل کود میں مصروف ہوگئے اور میں شام کے کھانے کے لیے آٹا گوندھنے بیٹھ گئی پھر میں نے روٹیاں پکائیں اور اس کے بعد کل والا بچا ہوا سالن گرم کر کے رکھا مغرب کی نماز کے بعد بچوں کو میں نے روٹی کھلائی اور پھر ان کو اپنے اپنے کمروں میں لے جاکر سونے کے لیے کہا بچے اپنے اپنے بستر میں جاکر سو گئے تو میں اٹھ کر واش روم میں گئی اور وضو کرکے اپنے کمرے میں آکر میں نماز عشاء ادا کرنے لگی اور اس کے بعد میں بستر پر جا کر بیٹھ گئی اور آج کی ڈائری لکھ دی
آپ کے چاول بہت مزہ کر رہے ہیں