آج امی کے گھر گئی تھی
اسلام علیکم میری سب بہنوں کو امید کرتی ہوں آپ سب کی اچھی عید گزری ہوگی الحمدللہ میری بھی بہت ہی اچھی عید گزر گئی
عید کے دنوں میں کافی مصروف رہنے کی وجہ سے میرے پاس موبائل کو ہاتھ لگانے تک کا ٹائم نہیں تھا اس لئے میں ڈائری بھی نہیں لکھ سکی کیوں کہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری تھا جس کی وجہ سے مصروفیات اور بھی بڑھ جاتی ہیں آج مجھے ٹائم لگا تو میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ اپنی ڈائری شیئر کرنے کے لئے حاضر ہو گی آج سویرے میں نے ناشتہ بنایا پھر بچوں کو اٹھایا اور ان کو ناشتہ کرایا اور اس کے بعد میں گھر میں جھاڑو دینے لگی اور بستروں کو سمیٹ کر کمروں میں رکھا پھر میں نے ناشتے والے برتنوں کو دھویا آج میں نے یہ سب کام جلدی جلدی ہی ختم کر دیے تھے کیونکہ آج مجھے تیسری عید کے دن امی کے گھر جانا تھا میں نے بچوں کو پھر میں نے نہالا کر کپڑے پہنا ئے اور ان کو ساتھ لے کر میں امی کے گھر چلی گئی میں نے جا کر امی اور ابو کو عید مبارک کی میری بہن بھی امی کی گھر آئی ہوئی تھی امی نے ہمارے لیے چاول اور نمکین بنایا ہوا تھا پھر ہم نے روٹی کھائی اور کافی ساری باتیں کیں چار بجے میں چائے پی کر امی کے گھ ر سے بچوں کو لے کر واپس اپنے گھر آ گئی گھر آکر میں نے رات کے کھانے کے لئے آٹا گوندا اور پھر خود بھی نمکین گوشت بنانے کے لیے رکھ دیا میرے بچوں کو نمکین دوست بہت ہی اچھا لگتا ہے اس لیے اکثر ہم عید کے موقع پر نمکین گوشت ہی بنا کر کھاتے ہیں پھر میں نے روٹی پکائی اور مغرب کی اذان کے بعد ہم بھی کھانے بیٹھ گئے تھے بچے نانی کے گھر سے تھکے ہوئے واپس آئے تھے اس لئے وہ جلد ہی سو گئے میں نے کھانے والے برتنوں کو سمیٹ کر کچن میں رکھا اور پھر عشاءکی نماز ادا کرکے آج کی ڈائری لکھیں
نہایت عمدہ۔ بہتر ہے کہ سب تصاویر ایک جگہ نہ لگائیں الگ الگ کر لیں تو پوسٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ان شاءاللہ تعالیٰ