عائشہ کی کل کی ڈائری آج

in Urdu Community2 years ago

میری بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری سب بہنیں اور بھائی خیر و عافیت سے ہونگے میں بھی الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں میری یہ ڈائری جمعۃ المبارک کے دن کی ڈائری ہے انٹرنیٹ پیکیج نہ ہونے کی وجہ سے میں کل والی ڈائری آج پوسٹ کر رہی ہوں میری جب صبح آنکھ کھلی تو اس وقت فجر کی اذان ہو رہی تھی تو میں بستر پر ہی لیٹی رہی پھر میں نے اٹھ کر وضو کیا اور نماز فجر ادا کر کے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگی آج میں نے جمعۃ المبارک کے دن کے حوالے سے سورۃ یاسین کی تلاوت کی تھی سورۃ یاسین کی تلاوت کر کے میں نے سب برتنوں کو جمع کیا اور جھولی میں رکھ کر ناشتہ بنانے کی تیاری کرنے لگی جب ناشتہ تیار ہوا تو میں نے بچوں کو اٹھایا اور بچوں کو ناشتہ کرایا اور پھر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے برتنوں کو ایک جگہ جمع کرکے رکھا اور خود بستر اکٹھے کرنے کے برآمدے میں رکھے پھر میں نے صحن اور کمروں میں جھاڑو دیا آج بچوں کی قرآن مجید سے چھٹی تھی تو میں نے بچوں کو پڑھنے کے لیے بٹھا دیا پھر میں نے ناشتے والے برتنوں کو صاف کرکے رکھا اس کے بعد واشنگ مشین چلا کر گھر میں بچوں کے پڑھے ہوئے گندے کپڑوں کو دھونے لگی بچے پڑھنے کے بعد کھیل کود میں مصروف ہوگئے اور میں سالن اج کا سالن بنانے کے لیے بھنڈی کی سبزی کو کاٹ میں بیٹھ گئی جب بھنڈی کا سالن بن گیا تو میں نے روٹیاں پکائیں اور بچوں کو ساتھ بیٹھ کر روٹی کھائی
IMG20220708102740.jpg

IMG20220708090431.jpg

IMG20220708090413.jpg

IMG20220708085219.jpg

IMG20220708085208.jpg
پھر میں نے کولر میں پانی ڈالا اور کولر کو چلا کر بچوں کو سلا دیا پھر اٹھ کر میں نے نماز ادا کی اور بچوں کے لئے چائے بنائی بچے چائے پی کر ٹی وی دیکھنے لگے اور میں چائے والے برتن دھو کوالی یوٹیوب پر پروگرام دیکھنے بیٹھ گئی عصرکے وقت میں نے استری چلائی اور کل عید کے لیے سب گھر والوں کے کپڑے استری کر کے رکھے شام کے وقت میں نے رات کے کھانے کے لیے روٹیں پکائیں اور بچوں کو انڈوں کا سالن بناکر دیا رات کو سونے سے پہلے میں نے پوسٹ لکھ دی

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60578.94
ETH 2625.05
USDT 1.00
SBD 2.54