عائشہ کی اج کی ڈائری
میری سب بہنوں کو السلام علیکم اج فجر کی اذان کے وقت اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کر کے قران پاک کی تلاوت کرنے بیٹھ گئی پھر میں کچن میں گئی اور اگ جلا کر ناشتہ بنانے لگی ابھی ناشتہ بنا ہی رہی تھی تو بارش شروع ہو گئی میں نے سب برتنوں اور بنے ہوئے پراٹھوں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا اور پھر گھر والوں کو اٹھایا بستر اور چارپائیوں کو کمرے میں رکھا جس میں بچوں نے بھی میری مدد کی پھر بچے منہ ہاتھ دھو کر ائے تو بنا ہوا ناشتہ کیا بارش بہت ہی تیز انے لگی تقریبا دو گھنٹوں کے بعد بارش رکی تو پھر میں نے جھاڑو لے کر کمروں اور کچن نے دیا پھر بجلی بھی چلی گئی اج بچے بھی بارش کی وجہ سے قران پاک پڑھنے کے لیے نہیں گئے تھے تو میں نے ان کو گھر پر ہی قران پاک پڑھنے کے لیے کہا پھر جب بجلی ائی تو میں نے پانی والی موٹر چلا کر ٹینکی کو پانی سے بھر دیا پھر بچے ٹیوشن کے لیے تیار ہوئے مگر ٹیوشن سے تھوڑی ہی دیر بعد واپس اگئے کیونکہ بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے گلیوں میں پانی کھڑا تھا پھر میں نے برتن اٹھائے اور دھونے لگی برتن دھونے کے بعد میں نے فریج میں سے قربانی والے گوشت نکالا اور کڑھائی میں ڈال کر نمکین گوشت کی کڑھائی بنائی اس کے بعد میں نے اٹا گوندا اور روٹیاں بنا کر سب گھر والوں کو روٹی دی روٹی کھا کر بچے کمپیوٹر پر گیم کھیلنے لگے میں نے برتنوں کو سمیٹا اور اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گئی پھر بچے بھی کمپیوٹر بند کر کے کمرے میں ا کر سو گئے تین بجے اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز ظہر ادا کر کے بچوں کو اٹھایا
پھر میں نے بچوں کے لیے چائے بنائی بچے چائے پی کر قران مجید پڑھنے کے لیے چلے گئے پھر میں نے چائے پی کر برتن دھوئے جب بچے قران مجید سے واپس ہے تو میں نے ان کو پڑھنے کے لیے بٹھا دیا اور ساتھ میں اپنی بہنوں کے ساتھ اج کی ڈائری شیئر کرنے کے لیے لکھنے لگی امید ہے کہ اپ سب بہنوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی
آپ نے بہت خوبصورت ڈیری لکھی اور مجھے آپ کی ڈائری بہت پسند آئی
میں کھانا پکانے میں ماہر ہوں، اور آپ کا بہت شکریہ
it seems delicious recipe
looking spicy and chill hhaa
thank