عائشہ کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

میری طرف سے میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم اللہ کی مہربانی سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں امید کرتی ہوں کہ میری تمام بہنیں اور بھائی بھی سلامت ہوں گے میں دعا کرتی ہوں کہ میری تمام بہنیں ہمیشہ سلامت رہیں اور اپنے گھروں میں بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کریں
جیسا کہ آج کل صبح کے وقت بہت زیادہ سردی ہوتی ہے تو آج بھی صبح منہ ہاتھ دھوتے وقت مجھ کو سردی لگ گئی تو کمرے میں آ کر جرسیی لی اور کچن میں چلی گئی کچن میں جا کر سب سے پہلے میں نے اور جلائی اور پھر ہاتھوں اور پاؤں کو گرم کیا اور ناشتہ بنانے کے لیے برتن جمع کیے اور چائے بنانے لگی جب چائے بن گئی تو کمرے میں جاکر بچوں کو اٹھایا
IMG20211130113857.jpg

IMG20211130112630.jpg

IMG20211130112326.jpg

IMG20211130111754.jpg

IMG20211130111151.jpg

IMG20211130111147.jpg
جب وہ کچن میں تو انہیں گرم گرم انڈے اور پراٹھے بنا کر دیے ناشتہ کر کے بچے اپنے کمرے میں چلے گئے اور گھر پر ہی قرآن پاک پڑنے لگے کیوں کے جمعہ والے دن مسجد میں قرآن پاک کی چھٹی ہوتی ہے پھر گھر والے دوسرے افراد کو ناشتہ بنا کر دیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو پھر میں نے اپنے پراٹھا بنایا میں نے ناشتہ کر لیا تو بچو کو سکول جانے کے لیے تیار کرنے لگی پھر میں نے کمرے میں جاکر بستروں کو ٹھیک کیا اور کچن سے برتن اٹھا کر دھونے لگی صحن اور کمرے میں جھاڑو دیا اور آٹا گوندا کر رکھا دوپہر کے کھانے کے لئے سالن بنانے لگی جب سالن تیار ہوگیا تو پھر جا کر روٹی پکائی آج جمعہ کی وجہ سے بچوں کا بھی سکول سے آنے کا ٹائم ہو گیا تھا تو ان کے آنے سے پہلے مولی ۔ٹماٹر پیاز کا سلاد بنانے لگی کیونکہ بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں جب بچے سکول سے واپس آ گئے تو ساتھ میں مل کرروٹی کھائیں میں نے روٹی والے برتن کچن میں جا کر رکھے کمرے میں جاکر ٹی وی آن کر کے ڈرامہ دیکھنے لگی پھر عصر کے وقت دوپہر والے کھانے کے برتن دھوے اور بچوں کو اسکول کا ہوم ورک کرایا شام کے بعد رات کا کھانا کھا کر جب فارغ ہوئی تو بچوں ٹی وی دیکھنے لگے میں آج کی ڈائری لکھنے لگی

Sort:  

walaikum assalam achi photography hy ap ki

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 60249.86
ETH 2347.79
USDT 1.00
SBD 2.52