عائشہ کی ڈائیری

in Urdu Community2 years ago

بہنوں کا اسلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری بہنیں خیریت سے ہو گی میں بھی خیریت سے ہوں آج میری آج سحری کے وقت ہی کھل گئی پہلے تو میں بستر پر لیٹی رہی پھر اٹھ کر وضو کر کے نماز تہجد ادا کی ہے اس کے بعد کمرے میں جا کر لائٹ آن تکی اور الماری سے قرآن مجید اٹھا کر قرآن کی تلاوت کرنے لگی جب فجر کی اذان ہوئی تو نماز فجر ادا کی اور پھر اٹھ کر ناشتہ بنانے کی تیاری کرنے لگی جب ناشتہ تیار ہوا تو بچوں کو اٹھایا اور ان کے لیے انڈا فرائی کئے بچے ناشتہ کرنے لگے اور پھر گھر والوں کو اٹھایا تو انہوں نے ناشتہ کیا بچے قرآن مجید پڑھنے کے لئے مسجد میں چلے گئے میں نے برتن سمیٹ کر رکھے بستروں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا صحن میں لگائے ہوئے پنکھوں کو اٹھا کر برآمدے میں رکھا اور اس کے بعد گھر کی صفائی کی اور جھاڑو دیا ناشتے والے برتنوں اور رات کے کھانے والے برتنوں کو دھونے لگی پھر میں نے ٹپ میں سے آٹا نکال کر گوندھا اور فریج میں رکھ دیا پھر میں نے تھوڑی دیر آرام کرنے کے لیے پنکھے کے نیچے آ کر بیٹھ گئی اور سالن بنانے کے لیے سبزی کاٹنے لگی سبزی بنا کر میں نے روٹی پکائی اور بچوں اور گھر والوں کو روٹی دی دوپہر کے وقت اٹھ کر میں نے لیموں والی شربت بنائی اور بچوں کو چھٹیوں کا ہوم ورک کرنے لگی اس کے بعد میں پڑوس میں ایک کپڑے کی دکان پر گی جہاں سے میں نے اپنے بیٹے کے لیے دو سوٹ لیے اور ایک سوٹ بیٹی کے لیے لیا گھر آکر میں نے بیٹے اور بیٹی کو سوٹ پہنا کر ان کا ناپ چیک کیا تو وہ ٹھیک تھے جو کہ میرے بچوں کو بہت پسند آئے اس کے بعد میں نے شام کے لیے روٹی بنانے لگی اور پھر سالن گرم کر کے شام کی اذان کے بعد سب گھر والوں نے مل کر وہ روٹی کھائیں
IMG20220615074359.jpg

IMG20220615074350.jpg

IMG20220615074336.jpg

IMG20220615074331.jpg

IMG20220615074322.jpg
آج میں نے دودھ والی کچی لسی بھی بنائی تھی جو گرمیوں میں بہت ہی زیادہ مفید ہوتی ہے رات کے وقت میں بچوں کو پڑھانے لگی اور ساتھ میں آج کی ڈائری بھی لکھی امید کرتی ہوں کہ میری آج کی اس تحریر کو میری سب بہنیں پسند کریں گی

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.12
JST 0.031
BTC 57019.68
ETH 2888.91
USDT 1.00
SBD 3.61