عائشہ کی اج کی ڈائری

in Urdu Communitylast year

میری سب بہنوں کو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ میری سب بہنیں اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں گی اللہ پاک اپ کو ہمیشہ سلامت اور خوش رکھے شروع کرتی ہوں جمعہ کے دن کی ڈائری اج سویرے اٹھ کر میں نے منہ دھویا اور پھر کچن میں جا کر ناشتہ بنانے کے لیے برتن جمع کیے پھر اگ جلا کر چائے بنانے لگی اس کے بعد میں نے پراٹھے بنائے جب پراٹھے تیار ہوئے تو میں نے سب گھر والوں اور بچوں کو اٹھا کر ناشتے کے لیے بلایا ناشتہ کرنے کے بعد بچوں کو گھر پر ہی قران مجید پڑھنے کے لیے بٹھا دیا کیونکہ اج جمعہ کی وجہ سے مسجد میں بچوں کی قران پاک کی چھٹی تھی پھر میں نے ناشتے والی برتنوں کو سمیٹ کر کچن میں رکھا اور چارپائیوں اور بستروں کو سمیٹ کر کمروں میں رکھ دیا پھر میں نے بچوں کو ٹیوشن پڑھنے جانے کے لیے تیار کیا
. بچے تیار ہو کر ٹیوشن پڑھنے کے لیے چلے گئے پھر میں نے جھاڑو لیا اور صحن اور کمروں میں دیا اس کے بعد میں نے ناشتے والے برتنوں کودھونے لگی پھر میں نے اپنے لیے شربت بنائی اور پی کر تھوڑی دیر پنکھے کے نیچے بیٹھے رہے پھر میں نے کریلوں کو فریج میں سے نکال کر کاٹنے کے لیے بیٹھ گئی کیونکہ اج میں نے کریلا گوشت بنانا تھا اس وقت تک بچے بھی ٹیوشن سے چھٹی گھر کے گھر واپس ا گئے تھے پھر میں نے کچن میں جا کر کریلا گوشت بنانے لگی جب کریلے گوشت کا سالن تیار ہو گیا تو میں نے اٹا گوندھا اور روٹیاں پکائیں پھر سب گھر والوں نے مل کر روٹی کھائی
IMG20230716110841.jpg

IMG20230716080909.jpg

IMG20230716080414.jpg
اس کے بعد بچے کمپیوٹر پر کارٹون دیکھنے لگے اور میں نے روٹی والے برتنوں کو سمیٹ کر رکھا اور اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گئی پھر میں نے ایک بجے گھر والوں کو جمعہ کی نماز کے لیے اٹھایا اور میں نے وضو کر کے نماز ظہر ادا کی اور اپنے گھر کے کاموں میں مصروف ہو گئی چار بجے میں نے بچوں کو پڑھانے کے لیے بٹھا دیا اور میں نے ان کو چھٹیوں کا گھر کا کام کرایا یہ تھی میری اج کی ڈائری

Sort:  
Loading...
 last year 

یہ بہت لذیذ کھانا ہے، اور آپ نے بہت مزیدار پکایا ہے، مجھے یہ کھانا پسند ہے۔

میں کھانا پکانے میں ماہر ہوں، اور آپ کا بہت شکریہ بھائی

es una mezcla de carne vegetal, es mejor sabroso pero agradable después de agregar carne en este

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59796.03
ETH 2732.76
USDT 1.00
SBD 2.52