عائشہ کی آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

میری تمام بہنوں کو میری طرف سے السلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری سب نے اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہوگی آج جب میری آنکھ کھلی تو میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور پھر کچن میں جا کر آگ جلائی اور ناشتہ بنانے کے لیے برتن جمع کیے اور ناشتہ بنانے لگی آج ناشتے میں دہی اور انڈے فرائی کرکے بچوں کو پراٹھوں کے ساتھ دیے ناشتہ کرنے کے بعد بچے مسجد میں قرآن پاک پڑھنے کے لئے چلے گئے اور میں گھر کے باقی کام کاج میں مصروف ہو گی جس میں بستروں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا اور پھر سے ان سے چار پائی اٹھا کر برآمدے میں رکھی پھر میں نے ناشتے والے برتن سمیٹ کر دھونے لگی اس کے بعد میں نے کمروں میں جھاڑو دیا اور آج پکانے کے لئے سبزی کاٹنے لگی آج موسم ابر آلود تھا مگر ہوا بند ہوجانے کی وجہ سے گھٹن سی محسوس ہورہی تھی سالن بنانے کے بعد میں نے آٹا گوندا اور روٹی پکائی روٹی کھا کر میں کچھ وقت کے لئے یوٹیوب پر مختلف پروگرام دیکھنے لگی بچے ٹی وی لگا کر کارٹون دیکھنے بیٹھ گئے
IMG20220702090322.jpg

IMG20220629072724.jpg

IMG20220629072711.jpg

IMG20220629072702.jpg

IMG20220623070504.jpg

IMG20220623070456.jpg

IMG20220623070451.jpg
پھر ٹی وی بند کرکے بچوں کو سلایا چار بجے بچوں کو اٹھا کر پڑھنے کے لئے قرآن مجید بھیج دیا اور میں مشین پر کپڑوں کی سلائ ی کرنے میں مصروف ہو گی بچے جب قرآن مجید سے واپس آئے تو ان کو پڑھنے کے لئے بیٹھا دیا پھر میں نے آٹا گوندا اور رات کے کھانے کے لئے روٹیاں بنائیں رات کا کھانا کھا کر برتنوں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا اور پھر بیٹھ کر آج کی ڈائری لکھی

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60578.94
ETH 2625.05
USDT 1.00
SBD 2.54