عائشہ کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

میری سب بہنوں کو اسلام علیکم میری دعا ہے کہ میری سب بہنوں کو اللہ پاک اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے اور میں امید بھی یہی کرتی ہوں کہ آپ سب اپنے فیملی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں گی اور اپنے اپنے گھروں میں خوش ہو گئی اللہ پاک کا شکر ہے کے میں بھی اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں اج میں تہجد کے وقت اٹھی وضو کیا اور تہجد کی نماز ادا کی اور قران پاک کی تلاوت کی پھر بستر پر جا کر لیٹ گئی اور درود پاک پڑھتی رہی جب صبح کی اذان ہوئی تو صبح کی نماز ادا کی اور کچن میں جا کر ناشتہ کے لیے برتن کو جمع کیا آج کے دن بچو نے بھی جلدی سکول جانا تھا جو موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سکولوں کا آج سے ٹائم تبدیل ہوگیا برتن جمع کرنے کے بعد ناشتہ تیار کرنے لگی جب چائے بنا لی تو دوبارہ میں کمرے میں آئی اور بچوں اور گھر والوں کو اٹھایا جب بچہ منہ دھو کر کے کچن میں آ ئے تو میں نے پراٹھے اور ان کے لیے انڈہ بھی فرائی کر دیے تھے بچے ناشتہ کر کے قرآن مجید چلے گئے اور میں باقی گھر والوں کو ناشتہ کرا نے لگی ناشتہ کرنے کے بعد میں نے بچوں کی یونیفارم اور جوتے پالش کر کے رکھے
بچے واپس آئے تو یونیفارم اور جوتے پہن کر سکول چلے گئے پھر میں نے کچن میں جھاڑو دیا اور کمروں کی صفائی کی اس کے بعد میں کچن سے برتن اٹھا کر دھوئے تھوڑی دیر میں آرام کرنے کے لئے بیٹھ گئی اور پھر میں نے آٹا گوندھا جس کو میں نے فریج میں رکھ دیا اور پھر میں سالن بنانے کی تیاری کرنے لگی سالن میں آج میں نے چنا کی دال بنائی تھی گھر کے سب کام ختم کرکے میں یوٹیوب پر ڈرامہ دیکھنے لگی پھر میں نے روٹی پکائیں روٹی جاکر کچھ دیر میں نے آرام کیا اور جب بچے سکول سے آئے تو ان کے سالن گرم کیا اور ان کو چائے بناکر دی میں وضو کر کے نماز ادا کرنے لگی بچے قران مجید چلے گئے تو میں اج کی ڈائری لکھنے لگی
IMG20220301090542.jpg

IMG20220301090518.jpg

IMG20220301090515.jpg

IMG20220301090139.jpg

IMG20220301090135.jpg

Sort:  

Bhot achi dairy likhi hy

Achi diary likhi ap n

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 64367.46
ETH 2522.70
USDT 1.00
SBD 2.65