عائشہ کی ڈائری
میری سب بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم اج صبح اٹھ کر میں نے نماز فجر ادا کی اور پھرکچن میں جا کر ناشتہ بنانے لگی پہلے میں نے خود ناشتہ کیا اور پھر بچوں کو اٹھایا بچی وہاں دھو کر ناشتہ کرنے کے لیے اگئے ناشتہ کھاتے بچے قران مجید کے لیے چلے گئے اور پھر میں نے برتنوں کو سمیٹ کر رکھا اور اس کے بعد میں نے جھاڑو لے کر کچن اور صحن میں جھاڑو دیا پھر میں نے ناشتے والے برتنوں کو دھویا جب بچے قران مجید سے واپس ائے تو میں نے ان کو نہلا کر نئے کپڑے پہنائے اس کے بعد میں نے اٹا گوندھا اور سالن بنانے لگی جب روٹی تیار ہوئی تو میں نے سب بچوں کو ایک ساتھ بٹھا کر روٹی کھلائی روٹی کھانے کے بعد بچے کمپیوٹر پر گیم دیکھنے لگے اور میں نے برتنوں کو سمیٹ کر رکھا پھر میں اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگی اور دوپہر کے وقت میں نے اٹھ کر چائے بنائی چار بچے میری بہن اور اس کے بچے ہمارے گھر اگئے بچے اپنے کزن کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے میں نے اپنی بہن اور اس کے بچوں کے لیے سموسے اور انگوروں کے ساتھ مٹھائی بھی منگوائی
پھر میں اپنی بہن کے ساتھ گپ شپ کرنے کے لیے بیٹھ گئی شام سے کچھ دیر پہلے میری بہن بچوں کے ساتھ اپنے گھر واپس چلی گئی اور پھر میں نے شام کے کھانے کے لیے روٹی بنائی روٹی کھا کر میں نے بچوں کو پڑھانے کے لیے بٹھا دیا جب بچے سو گئے تو میں نے اج کی ڈائری لکھی