عائشہ کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

میری بہنوں کو سلام علیکم امید ہے کہ میری بہنیں اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوش ہوگی آج جب میری آنکھ کھلی تو وہ صبح کے پانچ بج رہے تھے میں نے اٹھ کر وضو کیا اور پھر میں نماز فجر ادا کر کے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگی پھر میں نے کچن میں جا کر ناشتہ بنایا اس کے بعد بچوں کو اٹھایا اور بچے میں منہ ہاتھ دھوکر ناشتہ کر کے قرآن مجید پڑھنے کے لئے مسجد میں چلے گئے میں نے ناشتے والے برتنوں کو سمیٹ کر رکھا اور پھر بستروں کو سمیٹا اور چارپائیوں کو برآمدے میں رکھا اس کے بعد میں نے جھاڑو لیا اور کچن اور صحن میں جھاڑو دیا پھر میں نے ناشتے والے برتنوں کو دھویا جب بچے قرآن مجید سے واپس آئے تو میں نے ان کو پڑھانے کے لیے بٹھا دیا کیوں کہ سوموار کے دن ان کے پیپر شروع ہونا تھے بچوں کو پڑھانے کے بعد پھر میں نے سالن بنانے کے لیے بھنڈی کی سبزی کو کاٹنے لگی پھر کڑھائی میں بھنڈی کا سالن بنایا اس کے بعد میں آٹا گوندا اور روٹیاں بنا کر سب بچوں کو روٹی کھلائی دوپہر کے وقت میں نے بچوں کو چائے بنا کر دیا اور بچے پی کر قرآن مجید پڑھنے کے لئے چلے گئے اور میں گھر کے دوسرے کاموں میں مصروف ہوگی
IMG20220911121938.jpg

IMG20220911095830.jpg

IMG20220911095826.jpg

IMG20220911095809.jpg

IMG20220911095635.jpg

IMG20220911095606.jpg

IMG20220911094944.jpg

IMG20220911094941.jpg
پھر شام کے وقت روٹی بنا کر بچوں کو دی آج پاکستان اور سری لنکا کا فائنل میں پہنچا تو بچے روٹی کھا کر ٹی وی کے سامنے بیٹھ گئی اور پاکستان اور سری لنکا کا میچ دیکھنے لگے پھر میں نے روٹی والے برتنوں کو سمیٹ کر بھی کچن میں رکھا اور میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر پاکستان کا میچ دیکھنے لگی جب سری لنکا نے بیٹنگ ختم کی تو پھر میں نے ڈائری لکھنے لگی

Sort:  

لیڈی فنگر آپ نے بہت اچھا پکایا ہے۔ یہ بہت آسان سبزی ہے صرف پانچ منٹ میں پکانا

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56477.82
ETH 2390.38
USDT 1.00
SBD 2.33