عائشہ کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

میری سب بہنوں کو اسلام علیکم میری دعا ہے کہ میرے ساتھ بہنوں کو اللہ پاک اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے اور میں امید بھی یہی کرتی ہوں کہ آپ سب اپنے فیملی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں گی الحمدللہ میں بھی اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں جیسا کہ آپ کو بتایا تھا کہ مجھے بخار ہو گیا تھا تو آج سویرے میں تھوڑی دیر سے اٹھی طبیعت میں کافی فرق تھا منہ ہاتھ دھویا اور کچن میں جا کر ناشتہ بنانے لگی پہلے چائے بنائیں اور پھر پراٹھے اور انڈا بنا کر بچوں کو دیا بچے ناشتہ کر کے قرآن مجید چلے گئے پھر میں نے اپنے اور باقی گھر والوں کے لئے ناشتہ بنایا ناشتہ کر کے میں نے بچوں کے یونیفارم اور جوتے نکال کر رکھے اور جب بچے قرآن مجید سے واپس آئے تو ان کو تیار کیا اور سکول کے لیے بھیج دیا پھر میں نے بخار والی دوائی لی اور جھاڑو لے کر کمروں کی صفائی کی کمروں کی صفائی کرنے کے بعد کچن میں جاکر ناشتے والے برتنوں کو جمع کیا اور ان کو کچن کے اندر شیک میں ہی دھویا مجھے دو دن بخار رہنے کی وجہ سے گھر میں کافی زیادہ کپڑے دھونے والے پڑے تھے جن میں بچوں کے یونیفارم اور دوسرے کپڑے تھے تو جب دھوپ نکلی تو میں نے واشنگ مشین چلا کر کپڑوں کو دھو کر بیٹھ گئی اور پھر دوپہر کے لیے روٹی تیار کی سالن میں سبزی بنائی تھی پہلے گوبھی کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر صاف پانی کے ساتھ اچھی طرح دھویا تاکہ مٹی وغیرہ نکل جائے روٹی بنانے میں میری انٹی نے میری مدد کی انٹی نے مجھ کو روٹی بناکر دی میں نے تھوڑی سی روٹی کھا کر ارام کیا کمرے میں اور اج کی ڈائری لکھنے لگی
IMG20220223090243.jpg

IMG20220223090228.jpg

IMG20220223090222.jpg

IMG20220223090216.jpg

IMG20220223090202.jpg

Sort:  
 3 years ago 

Ap ny bht achi dairy likhy h

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.24
JST 0.037
BTC 97001.71
ETH 3368.75
USDT 1.00
SBD 3.07