عائشہ کی ڈائیری

in Urdu Community2 years ago

میری بہنوں کو اسلام علیکم امید کرتی ہوں کہ میری سب بہنیں اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں گی الحمدللہ اپنی بہنوں اور بھائیوں کی دعاؤں سے میں بھی اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں دو تین دن گھریلو مصروفیات زیادہ ہو جانے کی وجہ سے میں اپنی ڈائری نہیں لکھ سکی اس لئے میں آج اپنی بہنوں کو پھر سے اپنی ڈائری پر ویلکم کرتی ہوں آج جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت فجر کی اذان ہو رہی تھی میں تھوڑی دیر کے لیے چارپائی پر لیٹی رہی اور پھر اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کر کے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگی اس کے بعد میں نے چولہے میں جا کر پہلے آگ جلائی اور آج صبح کا ناشتہ بنانے لگی جب ناشتا تیار ہوا تو بچے سو رہے تھے اس لیے پہلے ناشتا میں نے خود کیا اور پھر بچوں کو اٹھا کر ان کو ناشتہ کرایا بچے ناشتہ کر کے قرآن مجید پڑھنے کے لئے مسجد میں چلے گئے اور پھر میں نے بستروں کو سمیٹ کر رکھا اور ناشتے والے برتنوں کو کچن میں رکھا اور پھر میں نے واشنگ مشین چلا دیں کیوں کہ دو دن سے میں نے مصروفیات کی وجہ سے واشنگ مشین نہیں چلائی تھی اس لیے کافی مقدار میں کپڑے پڑے ہوئے تھے دھونے والے پھر م یں نے کچن اور تم گھروں میں جھاڑو دیا اور ناشتے والے برتنوں کو دھویا جا میں نے سب کپڑے دھو لیے تو پھر میں نے آج سبزی بنائی سبزی میں آج میں نے عربی کا سالن بنایا تھا مجھے امید ہے کہ میری بہنیں عربی کا نام سن کر کافی حیران ہو گئی ہوگی اور کافی بہنیں نے تو عربی کھائی بھی نہیں ہوگی عربی بھی ایک طرح کی سبزی ہے جو کہ شلغم کی طرح ہوتی ہے اور بہت ہی مزے کی بنتی ہے ہمارے گھر والوں کو بہت ہی زیادہ پسند ہے پھر میں نے روٹی پکائی
IMG20220821110812.jpg

IMG20220821110749.jpg

IMG20220821110742.jpg

IMG20220821110736.jpg
جب روٹی کھانے لگے تو میں نے اچار اور دیسی گھی کے ساتھ روٹی کھائی جس نے بہت ہی مزا آیا اس کے بعد میں نے بچوں کو کھلانے کے لیے کمرے میں لے گئی اور بچوں کو کمرے میں سلا دیا پھر دوپہر کے وقت اٹھ کر میں نے بچوں کو لیموں والی شربت بنا کر دیا اور ان کو قرآن مجید پڑھنے کے لئے بھیج دیا پھر جب بچے قرآن مجید سے واپس آئے تو میں نے ان کو اسکول کا ہوم ورک اور پڑھنے کے لیے بٹھا دیا پھر میں نے شام کی روٹی کے لیے آٹا گوندا مغرب کی اذان کے بعد میں نے گھر والوں کو رات کا کھانا دیا
IMG20220817075152.jpg

IMG20220817075145.jpg

IMG20220817075137.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 66937.04
ETH 3270.78
USDT 1.00
SBD 2.74