the diary game Beautiful Sunday 12 Feb 2023

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے

آج کی صبح
آج اتوار تھی میں صبح 6بجے جاگی وضو کیا نماز پڑھی اور قرآن پاک کی تلاوت کی. تلاوت کے بعد میں کچن میں آ گئی.وہاں سب موجود تھے میں نے سلام کیا اور بیٹھ گئی بھابھی پراٹھے بنا رہی تھی. اس نے مجھے بھی پراٹھا بنا کر دیا. میں نے ناشتہ کیا اور کمرے میں آگئی آج چھٹی کا دن تھا میں بہت خوش تھی . ناشتے سے فارغ ہو کر بھابھی نے برتن دھوئے میں نے گھر کی صفائی کی. جیسا کہ اتوار تھی واشنگ مشین بھی لگانی تھی. میں نے مشین لگائی اور کپڑے دھوئے. امی نے جانوروں کیلئے گھاس کاٹنے جانا تھا میں نے بھی اسرا کیا کہ مجھے بھی ساتھ لے جائیں میں بھی کھیتوں کی بیوٹی دیکھنا چاہتی تھی. میں امی اور 2 میری کزنز ہم لوگ اپنے کھیتوں کی طرف نکل پڑے گندم کی فصلیں بہت خوبصورت لگ رہی تھی ہر طرف گرینری آنکھوں کو راحت محسوس ہو رہی تھی. سروس کے پیلے پھول گندم کی فصلوں کو اور چار چاند لگا رہے تھے.
IMG_20230213_070628.JPG
اللہ نے ہمارے ملک پاکستان میں بہت خوبصورتی رکھی ہے اور خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں صاف اور تازہ ہوا ہوتی ہے جو بہت بھلی لگتی ہے. نہ گاڑیوں کا دھواں نہ گاڑیوں کی آواز یہاں صاف ستھرا ماحول ہوتا ہے ہر چیز فریش مل جاتی ہے لوگ تازہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں گوشت اور انڈوں کیلئے مرغیاں بھی پالتے ہیں دیہات کے لوگ محنت کرتے ہیں دودھ،مکھن،گھی کیلئے جانور پالتے ہیں ہم لوگوں نے بھی گائے بھینسیں پالی ہوئی ہیں جن کے لئے امی نے گھاس کاٹا میں نے اور میری کزنز نے خوبصورت تصویریں لی.
IMG_20230212_233629.JPG
ہم وہاں اپنے ٹیوب ویل کی طرف گئے جو چل رہا تھا اس میں بچے نہا رہے تھے. ٹیوب ویل کا پانی بالکل صاف شفاف تھا. ہم بہت دیر وہاں انجوائے کرتے رہے.
IMG_20230212_233413.JPG
ہم نے وہاں اونچے درخت دیکھے. کافی وقت ہم نے باہر گزارا وہاں سے آنے کو بالکل دل نہیں کر رہا تھا لیکن مجبوری تھی کیونکہ جانور بھوکے تھے امی نے ان کو گھاس ڈالنا تھا. ہم لوگ دوپہر ٹائم گھر آگئے امی نے گھاس والی مشین پر گھاس کاٹا.
IMG_20230212_233446.JPG
IMG_20230212_233554.JPG

اور جانوروں کو ڈالا. اب بہت بھوک لگ رہی تھی میں کچن میں آ گئی بھابھی نےچاول بنائے ہوئے تھے ہم نے خوب پیٹ بھر کر کھائے

سیکنڈ ٹائم

اب میں نے سوکھے ہوئے کپڑے تار سے اتارے اور سب کو پریس کیا. اور الماری میں لٹکا دیے.عصر کی نماز پڑھی اور چائے پی اتنے میں بچے ٹیوشن پڑھنے آگئے. ان کو پڑھایا اور مغرب کی اذان ہونے لگی. میں نے ان کو گھر بھیجا اور خود وضو کر کے نمارِمغرب ادا کی پھر کچن میں آگئی سوموار کو بھائیوں کے لئے جیل کھانا بھیجنا تھا اس کھانے کی تیاری کرنے لگی.
IMG_20230213_065711.JPG
ابو مچھلی لایا بھابھی نے بھائیوں کے لئے فیش بنائی اور امی نے گڑ والا حلوہ بنایا.
IMG_20230212_190528.jpg
میں نے اور بھابھی نے ان کے لئے روٹیاں بنائی.
IMG_20230211_204511.JPG
سارا سامان ڈبوں میں ڈال دیا ہے ڈبے فریج میں رکھ دیئے ہیں صبح بھائی لوگ بھائی کو ملنے جائیں گے. میں کمرے میں آگئی آج پھر میٹنگ لینی تھی وہ لی اور فورسیج پر کام کیا.اب کافی ٹائم ہو چکا ہے مجھے نیند آ رہی ہے اب سوتی ہوں دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا

اللہ حافظ

Sort:  
 2 years ago 

you wrote beautiful diary and nature beauty is very charming, i liked your photography
it is true, village life is beautiful life

your post has been selected for booming vote. enjoy this vote

 2 years ago 

Thank you so much sir

This post has been upvoted through Steemcurator09.

Congratulations! (1).png


Curated by - @yousafharoonkhan

compartiste una fotografía muy hermosa y la naturaleza es muy impresionante en la publicación.

 2 years ago 

Thank you

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56769.47
ETH 2402.64
USDT 1.00
SBD 2.30