the diary game Beautiful day story 6 march 2023

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
میں آپ لوگوں سے آج اپنا سفر شئر کروں گی جو ہم نے شیخوپورہ میں کیا تھا. آپ کو بتاتی چلوں کہ شیخوپورہ ہمارے ماموں رہتے ہیں ہم ان کے گھر گئے تھے
بی. آر.بی نہر پاکستان کی مشہور نہر ہے. یہ شیخوپورہ
IMG-20230303-WA0053.jpg
میں واقع ہے. یہ بہت پرانے زمانے کی نہر ہے جو قائداعظم کے دور میں بنائی گئی تھی. شیخوپورہ کے لوگ نہر کے ذریعے فصلوں کو پانی دیتے ہیں. اور بھی بہت سے کارخانے، فیکٹریاں چلانے کے لئے نہر نے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے. ہم نے رات کو منصوبہ بندی کی صبح سیر کے لئے بی. آر. بی پر جائیں گے.ہم صبح سویرے اٹھے کام نمٹائے اور بھابھی نے چناچاٹ بنایا. جو ہم نے ساتھ لے کر جانا تھا. ہم ماموں کے گھر سے نکل پڑے ہمارے ساتھ بھائی اور میری دو کزنز ،بھابھی ،سسٹر موجود تھی. ہم پیدل چلنے جا رہے تھے. سڑک کے آس پاس کھیت بہت اچھے لگ رہے تھے. ہوا جب کھیتوں کو لگتی تھی تو ایسے لگتا تھا وہ ایک دوسرے کے گلے مل رہے ہوں.
IMG-20230303-WA0054.jpg
ہم نے نہر پر جانا تھا جو پاکستان کی بہت مشہور نہر ہے جو شیخوپورہ میں باڈر پر واقع ہے ایسے بہت محنت سے بنایا گیا ہے. ہم وہاں پہنچے تو لوگوں کی آمدورفت جاری تھی. ہم نے وہاں بھینسوں کو نہاتے دیکھا.
IMG-20230303-WA0057.jpg
IMG-20230303-WA0059.jpg

وہاں بہت لوگ موجود تھے جو نہا رہے تھے.بی. آر. بی نہر بہت بڑی نہر ہے حکومت نے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ایسے بنایا ہے. نہر کے کناروں پر بہت سے درخت اور جڑی بوٹیوں موجود تھی
IMG-20230303-WA0055.jpg
جو نہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی تھیں. اس کا پل بہت اچھے مواد سے بنایا گیا ہے اس کے پل کو لوہے کی سلاخوں کی باڑ لگائی گئی ہے
IMG-20230303-WA0058.jpg
کہ اللہ نہ کرے کوئی حادثہ ہوتو نہر میں گرنے سے لوگ محفوظ رہیں ہم نے خوب انجوائے کیا اور اب کافی بھوک لگ رہی تھی ہم نے چناچاٹ اور کچھ کھانے پینے کا سامان نکالا اور چٹائی جو ہم ساتھ لے کر گئے تھے بچھا دی.
IMG-20230306-WA0029.jpg
سب نے مل کر لنچ کیا اور بہت انجوائے کیا. یہ دن مجھے کبھی نہیں بھولے گا. میں نے اس کی یادوں کو موبائل کے کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیا تھا.
اب اجازت چاہتی ہوں کل انشاءاللہ پھر نئی پوسٹ کےساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ

Sort:  

hay vista al canal, el agua no se ve muy limpia, tu fotografía es una buena fotografía natural

 2 years ago 

Thank you

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62639.70
ETH 2439.41
USDT 1.00
SBD 2.64