the diary game Beautiful day story 5 march 2023
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج کی صبح
میں صبح سویرے اٹھی وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی. ناشتے کے بعد امی اور بھائی لوگ کھیتوں میں چلے گئے.
میں نے اور بھابھی نے گھر کی صفائی کی اور پھر کھانا بنانے لگی. آج کھیتوں میں کام شروع تھا. ابو نے سرسوں لگائی ہوئی تھی. آج سے چار، پانچ مہینے پہلے ابو نے سرسوں کا بیج بویا تھا. سرسوں کا تیل بھی نکالا جاتا ہے
اور سرسوں کا ساگ بھی بنتا ہے سرسوں جانوروں کے لئے گھاس کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے.یہ زیادہ تر سردیوں میں بوئی جاتی ہے. جب سرسوں کے پودے تھوڑے بڑے ہوتے ہیں تو یہ ساگ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اس کے پتے توڑ کر ساگ بنایا جاتا ہے دیہی علاقوں میں یہ ایک بہت فیورٹ ڈیش مانی جاتی ہے اور خاص طور پر سرسوں کے ساگ کی دیسی گھی ڈال کر کھاتے ہیں.
مارچ،اپریل میں یہ پک جاتے ہے اس کا پودہ عام طور پر ساڑھے چار فٹ سے پانچ فٹ بڑا ہوتا ہے. اس کے اوپر پیلے رنگ کےبہت خوبصورت پھول لگتے ہیں انہی پھولوں میں بیج بنتا ہے. مارچ کا مہینہ شروع ہے اور ہماری سرسوں کی فصل پگ گئی ہے امی لوگ وہ کاٹنے گئے ہیں. پودوں کو کاٹا گیا. پھر گھر قالین بچھائی گئی اور اس کے اوپر سرسوں کو ڈالا. اس میں سے بیج نکالا گیا اور پودوں کی ڈنڈیوں کو الگ کیا. امی نے سرسوں کا بیج نکالا.
اس کو مشین پر دینے بھائی جائے گا. اس سے سرسوں کا تیل نکلے گا. لوگ یہ تیل سر پر لگانے کے لئے ،زخموں پر لگانے کے لئے ،اور کچھ لوگ کھانا بنانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں یہ بہت مفید مانا جاتا ہے. سرسوں کے تیل کی بہت سی خصوصیات ہیں.
آپ لوگ بھی سر کی مالش کے لئے اسے استعمال کر سکتے ہیں یہ دوکانوں میں آسانی سے مل جاتا ہے.
میری پوسٹ اچھی لگے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا
اللہ حافظ
j'aime votre photographie verte, vous avez un endroit et une maison agréables, j'aime cette beauté, mon mari moi et je vis en montagne
Thank you