the diary game Beautiful day story 23 Feb 2023

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
IMG_20230224_140642.JPG

میں صبح سویرے اٹھی وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی. تیار ہوئی اور ناشتے کیلئے کچن میں چلی گئی وہاں سب گھر والے موجود تھے ان کے ساتھ ناشتہ کیا اور گاڑی آگئی گاڑی سکول کی طرف چل پڑی آدھے گھنٹے بعد گاڑی سکول کے دروازے پر جا رُکی ہم سکول میں داخل ہوگئے. میں سٹاف روم میں گئی سب ٹیچرز موجود تھیں. تھوڑی دیر بعد ااسمبلی کی گھنٹی بجی تمام بچے لائنوں میں کمروں سے باہر آگئے اور پنجم کلاس نے اسمبلی کرائی. اسمبلی کے بعد بچوں کو کلاسوں میں بھیجا اور خود بھی کلاس میں آگئی. حاضری لی اور بچوں کو کام کرایا.
IMG_20230224_152137.JPG
بارہ بجے تفریح کی گھنٹی بجی تمام بچے لائنوں میں کمروں سے باہر آگئے میں بھی سٹاف روم میں آ گئی لنچ کیا اور گپ شپ لگائی

سیکنڈ ٹائم
1 بجے تفریح بند ہوئی اور پھر کلاسیں شروع ہو گئی. دو بجے چھٹی ہوئی اور گاڑی آگئی ہم سوار ہوئے اور آدھے گھنٹے بعد گاڑی گھر پہنچ گئی. میں گھر داخل ہوئی سلام کیا اور کمرے میں آگئی وضو کیا نماز پڑھی پھر کمرے سے باہر آگئی امی نے چائے بنائی وہ پی امی نے بتایا گائے نے دو بچے دیے ہیں بہت خوبصورت ہیں سفید رنگ کی.
IMG_20230224_151513.JPG
IMG_20230224_151459.JPG

مجھے دیکھنے کا شوق لگا. میں جلدی سے جانوروں والی حویلی میں گئی وہاں دو چھوٹے چھوٹے دو گائے کےدو بچے کھڑے تھے ساتھ گائے گھاس کھا رہی تھی میں نے ان کی تصویریں لی. اللہ کا شکر ہے اس نے بہت خوبصورت گائے کو بچے دیے بہت سی عورتیں دیکھنے کے لیے آئی کہ اللہ کے نشان دیکھیں کہ ایک گائے کو دو بچے جڑوا دیے. میں بہت خوش تھی میں نے سوچا آپ لوگوں سے شئر کروں گی. اب کافی ٹائم ہو گیا تھا میں کچن میں آ گئی اور سالن بنانے لگی.
IMG_20230224_151638.JPG
بھابھی نے آٹا گوندھا اور روٹیاں بنائی اور میں نے دسترخوان لگایا اور سب نے مل کر کھانا کھایا. بھابھی نے چائے بنائی اور چائے کے بعد میں کمرے میں آگئی. اپنی پڑھی
IMG_20230224_151727.jpg
کی پھر کتاب کو ٹیبل پر رکھا اور نیند آگئی کل انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا

اللہ حافظ

Sort:  

twin cow baby , it is interesting news

 2 years ago 

Yes, The beautiful systems of God

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56739.93
ETH 2400.98
USDT 1.00
SBD 2.30