the diary game Beautiful day story 21 Feb 2023

in Urdu Communitylast year

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج کی صبح
میں صبح سویرے اٹھی
باہر نکلی تو آسمان پر بادل ہی بادل تھے پورا آسمان بادلوں سے گھرا ہوا تھا ہلکی ہلکی ہوا چل رہی تھی جو صبح ٹائم بہت بھلی لگ رہی تھی. ہمارے گھر میں اور آس پاس بہت خوبصورت اور لمبے لمبے درخت ہیں ان درختوں پر پرندے چہچہارہے تھے.
IMG_20230222_103837.JPG
میں نے تھوڑی دیر پرندوں کی آوازیں انجوائے کی پھر وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی سکول کے لئے تیار ہوئی اور ناشتے کیلئے کچن میں آ گئی بھابھی نے پراٹھا بنا کر دیا میں نے ناشتہ کیا اور گاڑی آگئی میں اس میں سوار ہوئی اور گاڑی چل پڑی. آدھے گھنٹے بعد گاڑی سکول کے دروازے پر جا رکی ہم سکول میں داخل ہو گئے. سٹاف روم میں گئی وہاں سب ٹیچرز موجود تھیں میں نے سلام کیا اور اتنے میں اسمبلی کی گھنٹی بجی تمام بچے لائنوں میں کمروں سے باہر آ گئے ہم بھی باہر آ گئے اسمبلی شروع ہوئی اور آخر میں پرنسپل نے تقریر کی جس میں بتایا کہ بچوں کے پیپرز 5مارچ سے شروع ہونگےتقریر کے بعد بچوں کو کلاسوں میں بھیجا گیا. میں بھی کلاس میں آ گئی بچوں کی حاضری لی اور بچوں کو سبق پڑھایاکلاس پنجم کی پریزینٹیشن تھی
IMG_20230222_103925.JPG
وہ وائٹ بورڈ کر لی. اب تفریح کا ٹائم تھا تمام بچے لائنوں میں کمروں سے باہر چلے گئے اور میں بھی سٹاف روم میں چلی گئی. لنچ کیا اور گپ شپ لگائی. چھٹی ہوئی گاڑی آچکی تھی ہم سوار ہوئے اور آدھے گھنٹے بعد گاڑی گھر پہنچ گئی. میں گھر داخل ہوئی اور سلام کیا کمرے میں آگئی وضو کیا نماز پڑھی پھر کمرے سے باہر آگئی آج مہمان آئے ہوئے تھے ان کی دعوت تھی میں نے ان کے لئے سلاد بنایا اور برتن وغیرہ سیٹ کیے مہمانوں کا کھانا لگایا گیا
IMG_20230222_103721.JPG
انہوں نے کھانا کھایا پھر میں نے سب کیلئے چائے بنائی اور چائے پی

سیکنڈ ٹائم
سیکنڈ ٹائم آج ہم نے شادی پر جانا تھا ہم تیار ہوئے
IMG_20230222_103657.JPG
اور میں نے بچوں کی تصویریں لی.
IMG_20230222_103634.JPG
ہم تیار ہو کر چلے گیے وہاں کافی ٹائم بیٹھے رہے کافی مزہ آیا وہاں گانے لگے رہے کافی لڑکیاں ناچ رہیں تھیں. ہم لوگ 11بجے واپس آئے اب کافی تھک چکی تھی کمرے میں آئی اور بستر پر لیٹ گئی. اب نیند آرہی ہے کل انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ

Sort:  
 last year 

ap nay abhut achi diary lakhi hai aur ap ki diary ma students ki activities ki picture bhut he pyri hain, ap nay shadi par enjoy kya, nice

stay active , and share your quality work
best of luck

 last year 

Thank you

This post has been upvoted through Steemcurator09.

Congratulations! (1).png


Curated by - @yousafharoonkhan

Ap ne mahmano ki kafi khatr tawaz ki

 last year 

Thank you

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 67083.87
ETH 3502.60
USDT 1.00
SBD 3.13