the diary game Beautiful day story 11 march 2023

in Urdu Community2 years ago

آج کی صبح
میں صبح سویرے اٹھی وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی. کچن میں گئی وہاں سب گھر والے موجود تھے ان کو سلام کیا اور ان کے ساتھ ناشتہ کرنے لگی. ناشتے کے بعد جلدی سے کام ختم کیے کیونکہ ہم نے چاچو کے گھر جانا تھا. میری کزن امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہوئی. اس کی مبارک باد دینے جانا تھا. ہم سب گھر والے تیار ہوئے اور پیدل چل پڑے. ہمارے چاچو کا گھر تھوڑے فاصلے پر ہے.ہم نے پیدل جانے کا پروگرام بنایا کیونکہ موسم بہت خوشگوار تھا
IMG_20230314_072924.JPG
جیسا کہ بہار کا موسم چل رہا ہر اور آج بادل بھی تھے موسم کو انجوائے کرنا چاہتے تھے. میں میری کزنز بہت خوش تھے. ہم نے بہت سی فصلوں کی تصویریں لی اور کھیتوں میں اپنی تصویریں بھی بنائی بہار کا موسم اور ہر طرف بادل موسم بہت اچھا لگ رہا تھا اور اوپر سے کھیتوں کا ہر طرف سبزہ. ایسے لگ رہا تھا
IMG_20230312_173806.jpg
جیسے قدرت نے ہر طرف سبز قالین بچھا دی ہو.کھیت ہوا سے لہرا رہے تھے. اور اب تو سرسوں کی فصل پکنے لگی ہے
IMG_20230314_065311.JPG
اگلے مہینے سے سرسوں کی فصل کاٹی جائے گی. اور عید کے بعد انشاء اللہ گندم کی فصل کاٹی جائے گی. گندم کی فصلوں کو ابھی آخری پانی لگ رہے ہیں.
IMG_20230314_065457.JPG
اس موسم میں کسان کے چہرے بھی خوشی سے چمکتے ہیں کیونکہ کسان کو امید لگ جاتی ہے کہ فصلیں تیار ہو رہی ہیں جو اتنا صبر کیا اب پھل ملنے والا ہے ہم چلتے چلتے تھک چکے تھے اور چاچو کا گھر بھی آنے والا تھا. ان کے گھر کے سامنے والی زمین میں ان کا ٹیوب ویل لگا ہوا ہے
IMG_20230314_065220.JPG
ہم نے ٹیوب ویل سے پانی پیا اور ٹیوب ویل کے آس پاس مالٹوں کے پودے لگے ہوئے ہیں. میں نے پودوں کی تصویریں بنائی.ان کے جانور بھی باہر درختوں کی چھاؤں میں بندھے ہوئے تھے. ہم اب چاچو کے گھر کے دروازے پر کھڑے تھے. ہم نے دستک دی اندر سے دروازہ کھولا گیا ہم اندر چلے گئے وہ ہم سے ملے ہماری خیر خیریت دریافت کی اور پھر ہمارے لئے چائے اور میٹھائی پیش کی.
IMG_20230314_190612.JPG
IMG_20230315_061707.JPG

ہم نے وہ کھائی اور اب کزنز کے ساتھ گپ شپ لگائی. وہاں ہمیں بہت مزا آیا ہم نے بہت انجوائے کیا. انہوں نے کھانے میں ہمارے لئے مرغی کا گوشت اور دیسی گھی ،شکر پیش کی. ہم سب نے مل کر کھانا کھایا اور مزا آیا. میری کزنز کافی کمرا بہت خوبصورت ہے میں ان کے کمرے میں گئی بہت اچھا سجایا ہوا تھا وہاں کافی ٹائم بیٹھے رہے.عصر کی اذان کے وقت ہم لوگ گھر کی طرف نکل پڑے کھیتوں سے ہوتے ہوئے ہم چل رہے تھے تھک چکے تھے لیکن مزا بھی بہت آ رہا تھا ہم گھر پہنچے تو تھک چکے تھے لیکن سب نے بہت انجوائے کیا اور آج جلدی سونے لگی ہوں کیونکہ تھکی ہوں.
کل انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ

Sort:  
 2 years ago 

Khobsorat mnzr

 2 years ago 

Thank you sir

taza de té en línea dándome una buena impresión y galletas y dulces también, delicioso delicioso

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 62861.17
ETH 2466.09
USDT 1.00
SBD 2.67