the diary game Beautiful day 15 Feb 2023

in Urdu Communitylast year

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج کی صبح
صبح 6 بجے اٹھی دانت صاف کیے وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی. تیار ہوئی اور ناشتے کیلئے کچن میں آ گئی بھابھی نے پراٹھا بنا کر دیا میں نے ناشتہ کیا پھر کمرے میں آگئی اپنے کمرے کی صفائی کی ہر چیز کو اپنی جگہ پر رکھا اور ڈسٹ صاف کی جھاڑو لگایا.کمرے کی صفائی کے بعد میں نے صحن کو صاف کیا اور بھابھی نے برتن دھوئے.دن کے دس بج گئے میں نے درزن کے پاس جانا تھا کپڑے لینے. میں نے ہفتہ پہلے کپڑے دیے تھے ساتھ تھوڑے فاصلے پر درزن کو. تین سوٹ تھے ایک میرا ایک بھابھی کا اور ایک بھتیجی کا. میں اور میری بھتیجی بائے فٹ درزن کے گھر کی طرف چل پڑیں.پانچ منٹ بعد درزن کے دروازے پر جا رُکیں اور دستک دی. درزن کی امی نے دروازہ کھولا اور ہمیں گھر لے گئی وہاں برآمدے میں درزن بیٹھی کپڑے سلائی کر رہی تھی اس کے پاس کافی بڑا ڈھیر لگا ہوا تھا کپڑوں کا.میں نے سلام کیا اور اس نے سلام کا جواب دیا اور ہاتھ ملایا. ہمیں ساتھ پڑی چارپائی پر بیٹھنے کو کہا ہم بیٹھ گئیں.اس کی امی نے کہا بیٹھو میں چائے بناتی ہوں ہمارے روکنے کے باوجود وہ چائے کے لئے چلی گئی درزن نے ہمارے کپڑے ہمیں لا کے دیے اتنے میں چائے اور بسکٹ آگئے.
IMG_20230216_193659.JPG
ہم نے چائے پی اور تھوڑی دیر بعد ہم نے سلائی کے پیسے دیے اور ان سے اجازت طلب کی کیوں کے دیر ہو رہی تھی مجھے بازار سے کچھ سامان لینا تھا ہم بازار گئے اور وہاں بہت خوبصورت چوڑیاں نظر آئی میرا دل کر رہا تھا لے لوں میں دوکان میں گئی دوکاندار سے چوڑیوں کی قیمت پوچھی جو مناسب تھی
IMG_20230216_205913.JPG
IMG_20230216_205751.JPG

میں نے 2 سیٹ لیے اور میری بھتیجی نے بھی لیے .ہم نے سامان خریدا اور گھر کی طرف چل پڑے
گھر پہنچ گئے کپڑے کھول کے دیکھے
IMG_20230217_070135.JPG
IMG_20230217_065836.JPG
IMG_20230217_065823.JPG

جو بہت اچھے سلائی کیے ہوئے تھے
دوپہر ٹائم
دوپہر کے کھانے میں بھابھی نے چاول بنائے میں نے ساتھ میں سلاد کاٹا پھر سب کو بلایا کے کھانے پر آجائیں سب گھر والوں نے مل کر کھانا کھایا.
IMG_20230216_210112.JPG
کھانے کے بعد میں نے برتن اٹھائے اور کچن میں لے گئی سب کے لئے چائے بنائی. بھابھی نے جانوروں کو پانی دیا میں نے ساتھ ہیلپ کرائی بچے ٹیوشن پڑھنے آگئے ان کو پڑھایا اور ساتھ اپنے نوٹس بنائے مغرب کی اذان کے وقت ان کو چھٹی دی

"شام ٹائم "
میں نے شام کی نماز پڑھی اور کچن میں آ گئی میں نے اج آلو چپس بنانے تھے. آلوؤں کو کھلے پانی سے دھویا ان کا چھلکا اتارا اور کاٹ دے ان کو ایک بار پھر دھویا اور فرائی پان میں ڈال دیے چولہے پر رکھا اور نمک سرخ مرچ ٹماٹر اور سبز مرچ آئل ڈال کر اوپر ڈھکن رکھ دیا. تھوڑی دیر بعد ڈھکن کھول کر چمچی ہلائی اور آگ ہلکی کر دی اب آلو چپس تیار تھے
IMG_20230216_193803.JPG
اتنے میں بھابھی نے آٹا گوندھا اور روٹیاں بنائی. میں نے دسترخوان لگایا اور سب نے مل کر کھانا کھایا میں نے رات کی چائے بنائی اور چائے کے بعد میں کمرے میں آگئی آن لائن فورسیج پر کام کیا اور اب پوسٹ لکھی. اب نیند آرہی ہے کل انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ

Sort:  
 last year 

بہت اچھی ڈاہری لکھی ہے۔کھانے کا زاہقہ اچھا لگ رہا۔ منہ میں پانی آ گیا

 last year 

Thank you so much sir

hay hermosas fotografías y me gustaron mucho los anillos de manos y vi en facebook que estos anillos son muy famosos en asia india pakistan

 last year 

Thank you

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 64573.45
ETH 3441.06
USDT 1.00
SBD 2.51