مٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ ،کھیرے کا سلاد 18 مارچ 2023

in Urdu Community2 years ago

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
آج کا لنچ

آج میں نے چاول بناے آلو اور مٹر پلاؤ
سب سے پہلے میں نے پیاز کو چھیل لیا اور باریک باریک کاٹ لیا
ایک پتیلے میں تیل ڈال کر پیاز کو سنہری بھون لیا پھر میں نے مٹر نکالے ر آلو کٹے ہوئے ٹماٹر کٹی ہوئی مرچ لال مرچ اور ہلدی اور نمک پیاز میں ڈال دیۓ
IMG_20230313_135111.jpg

پھر ان کو اچھی طرح بھون لیا یہاں تک کہ تیل مصالحے سے الگ ہو گیا اب اس میں پانی شامل کر کے ڈھک دیا اور آگ تیز کردی جیسے ہی پانی بوائل ہوا اس میں بھگوے ہوے چاول شامل کردیے اور ہلکی آ نچ پر رکھ دیئے.
IMG_20230319_062153.JPG
جب پانی خشک ہو گیا تو میں نے آگ کم کر دی اور چاولوں کو سل سے ڈھک دیا. پندرہ منٹ بعد میں نے چاول کھولے اب چاول بن چکے تھے
IMG_20230319_062223.JPG
میں نے چاولوں کے ساتھ میں نے ساتھ سلاد بنایا سلاد میں کھیرا،پیاز،ٹماٹر،اور سبز مرچ کاٹی.
IMG_20230313_123016.jpg
سلاد کے ساتھ امی کی فرمائش پر دہی والی اور سبز مرچ والی چٹنی بنائی. چاول جب بن گئے تو میں نے دسترخوان لگایا اور سب گھر والوں کو کھانے پر بلایا. سب نے مل کر کھانا کھایا اور چاولوں کی سب نے بہت تعریف کی.
IMG_20230319_062538.JPG
کھانے کے بعد میں نے برتن اٹھائے اور کچن میں لے گئی. اب سب کے لئے بھابھی نے چائے بنائی. اب تھک چکی ہوں سونا چاہتی ہوں کل انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ

Sort:  

Me gustó mucho tu comida de arroz, se ve muy picante y deliciosa, ¿eres chef?

 10 months ago 

Thanks

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 62241.82
ETH 2433.73
USDT 1.00
SBD 2.57