دارالعلوم محمدیہ غوثیہ پیر کھارا شریف کی طرف سفر 3مارچ 2023

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج کی صبح
بڑے سادہ ہیں ہم فقیروں کے عقیدے بھی
دیکھ لینے کو ملاقات سمجھ لیتے ہیں

پیر کھارا شریف بہت مقبول جگہ ہے وہاں لوگ َ*گردے کی پتھری * اور *مثانے کی پتھری * کے علاج کے لیے آتے ہیں.
IMG-20230304-WA0078.jpg
کھارا شریف میں ایک کرامت والا پانی کا کنواں ہے جو بندہ پتھری کا شکار ہوتا ہے وہ انسان پیر کھارا شریف جاتا ہے اور وہاں سے دم بھی لیتا ہے اور اس کنواں سے پانی پیتا ہے اور ساتھ بھی بھر کر لے جاتا ہے پھر اللہ کے حکم سے اس کی پتھری بغیر کسی آپریشن سے بغیر کسی نقصان کے نکل جاتی ہے.
میں نے اور میرے گھر والوں نے پروگرام بنایا کہ پیر کھارا شریف جائیں گے. ہم آج صبح اٹھے وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی. بھابھی نے ناشتہ بنایا ہم سب نے مل کر کھایا اب ضرورت کے کام نمٹائے اور تیار ہوئے اتنے میں گاڑی آگئی ہم لوگ سوار ہوئے اور گاڑی چل پڑی.
IMG_20230306_142630.JPG
کافی سارا سفر تھا راستے میں لوگوں اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے. گاڑی چل رہی تھی
گاڑی والے نے پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوایا. پھر گاڑی منزل کی طرف چل پڑی. آخر کار ہم ضلع جہلم شہر لیلا اور تحصیل پنڈ دادن خان میں جا پہنچے. پیر کھارا ضلع جہلم شہر لیلا اور تحصیل پنڈ دادن خان میں واقع ہے گاڑی سے ہمیں اترنا پڑا کیوں کہ آگے پہاڑی علاقہ ہے اور وہاں گاڑی نہیں جا سکتی سے پہاڑ پر چڑھنے کے لئے پیدل چل کر جانا پرتا ہے اور بیمار لوگوں کے لئے لفٹ بھی لگی ہوئی ہے لوگ لفٹ سے آ اور جا رہے تھے.
IMG-20230304-WA0110.jpg
ہم لوگ گاڑی سے اترے اور دربار کی طرف پیدل چل پڑے. بہت فاصلہ تھا ہم لوگ تھک گئے اور رستے پر بیٹھ گئے کہ تھوڑا آرام کر لیں. دس منٹ بعد پھر دربار کی طرف چل پڑے. ہم دربار پہنچ گئے. دربار بہت خوبصورت طریقے سے بنا ہوا ہے. دربار کے دروازے پر دارالعلوم محمدیہ غوثیہ پیر کھارا شریف لکھا ہوا ہے.
IMG_20230306_142809.JPG
ہم نے جوتے اتارے اور اندر چل پڑے. وہاں ایک بڑا لنگر خانہ ہے وہاں چوبیس گھنٹے لنگر جاری رہتا ہے. لوگ اپنی منتیں پوری ہونے پر دیگیں لاتے ہیں اور وہاں بانٹتیں ہیں. ادھر ہدایات نامہ لکھا ہوا تھا
جس میں درج تھا کہ
دربار شریف میں باوضو اور سر ڈھانپ کر داخل ہوں
خواتین شرعی پردے کا خیال رکھیں اور مردوں سے الگ رہیں
دربار شریف کے اندر دیگر مزارات پر کھانے کی اشیاء نہ پھینکیں
دربار شریف میں شوروغل سے پرہیز کریں
ہم نے اندر جا کر سلام پیش کیا. اور دعائیں مانگی. وہاں آدھا گھنٹہ بیٹھے رہے
IMG_20230306_144621.JPG
اور پھر پانی کے کرامت والے کنواں کی طرف آگئے وہاں سے پانی پیا اور ساتھ بوتل میں لے کر آئے.
اب بھوک محسوس ہو رہی ہم نے لنگر سے کھانا کھایا جو بڑے مزے کا تھا ہم وہاں سے3 بجےنکلے پہلے پیدل سفر کیا پھر گاڑی میں سوار ہو گئے تھوڑے فاصلے پر بازار تھا ہم نے بازار میں گاڑی روکی اور وہاں سے کچھ سامان خریدا.
IMG_20230306_142715.JPG
بازار میں مٹی کے برتن موجود تھے. وہاں خوبصورت کپ موجود تھے. میں نے چھے کپ خریدے. وہاں کھانے کی بھی ساری چیزیں موجود تھی. ہم نے بچوں کے لیے کھلونے خریدے. وہاں میک اپ کا سامان اور چوڑیاں وغیرہ بھی موجود تھی. ہم نے جلدی سے سامان لیا اور گاڑی میں آگئے.
IMG_20230306_142829.JPG
اب گاڑی چل پڑی راستے میں چائے کے ہوٹل پر گاڑی رکی
IMG_20230306_143025.JPG
ہم نے چائے پی. پھر گاڑی چل پڑی اور چار گھنٹوں میں ہم گھر آگئے. یہ بہت اچھا سفر رہا مجھے ہمیشہ یاد رہے گا.
اگر آپ لوگوں میں سے کوئی بھی پتھری کا شکار ہے تو آپ بھی پیر کھارا شریف جائیں انشاءاللہ اللہ رحم کرے گا اور اللہ کے حکم سے شفا پائے گا
میری پوسٹ اچھی لگے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ

Sort:  
 2 years ago 

آپ کا سفر کافی اچھا رہا زندگی میں ایسے سفر انجوائے کرنی چاہیے

 2 years ago 

Han g bahot Mza aea tha. Thank you

 2 years ago 

beautiful travel story and your post has been selected for booming reward
visit other member post to increase engagement

 2 years ago 

Thank you so much sir

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 62299.15
ETH 2428.96
USDT 1.00
SBD 2.65