افسوسناک واقعہ جو پیش آیا 7 مارچ 2023
*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
میں آج آپ لوگوں سے آج کا واقعہ شئر کرتی ہوں جو میرے ساتھ پیش آیا.
ہمارے علاقے میں ایک فوتگی ہو گئی. بھائی نے اعلان سنا تو مجھے کہا کہ کپڑے استری کو دو میں نے نمازِ جنازہ ادا کرنے جانا ہے. بھائی یہ کہہ کر بابر چلا گیا. میں گھر کے کاموں میں مصروف ہو گئی. جب گھنٹے بعد بھائی واپس آیا تو مجھ سے پوچھا کپڑے استری ہو گئے ہیں میں نے کہا مجھے ٹائم نہیں ملا بس ابھی پانچ منٹ میں کر دیتی ہوں میں نے الماری سے کپڑے نکالے اور استری آن کر دی. کپڑے استری کرنے لگی.
ابھی قمیض رہتی تھی تو مجھے خیال آیا کہ چولہے پر سالن رکھ کے آئی ہوں وہ جل نہ جائے. میں استری بند کرنا بھول گئی
اور کچن میں چلی گئی. سالن کو چولہے سے اتارا اور پھر کپڑے استری کرنے آ گئی. جیسے ہی استری اٹھائی اور قمیض کے بازو پر رکھی استری بہت گرم تھی قمیض کا سارا بازو جل گیا. مجھے بہت افسوس ہوا
اور جلدی بھی تھی بھائی کو جنازے پر جانا تھا. میں نے وہ کپڑے واپس الماری میں لٹکا دیے
اور نیا سوٹ نکال کر استری کر کے بھائی کو دیا. ابھی بھائی کو نہیں بتایا کہ کپڑے جل گئے ہاہاہا... چھپا دیے ہیں جب واپس آئے گا تو بتاؤں گی.
کل انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ
oh bhut afsos howa qamiz jla di,, lakin ap ki dimag kidr hota,, ju bhi ki qamiz jal guy,, haha, it is nice story,, but very sad, when brother come to know, he will say tha yeah mra best suit tha,, its ok ,, but nice accident haha
Haha Han sir bs jl gai byahtiati MN.... Or bhai Ufff "Allah rehm kry GA " haha