Pakistan latest news , updated 12 July 2023steemCreated with Sketch.

images (7).jpeg
Image Source
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم ان کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں تمام عمرہ کمپنیوں اوراداروں سے کہا گیا کہ نئے عمرہ سیزن کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے حوالے سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی جاری رکھنا ضروری ہے۔

وزارت نے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے،تمام عمرہ کمپنیاں اورادارے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ پیکیج کے دائرہ کارکے اندرمطلوبہ سہولیات فراہم کریں، عمرہ ویزے کے اجرا کے لیے اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، انشورنس اور بنیادی خدمات کی بکنگ لازمی قراردی گئی ہے۔

سعودی عرب نے عمرہ کے لیے ای ویزا کے اجراء کا آغاز کر دیا

وزارت کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ عمرہ پیکیج کا دورانیہ اندرون مملکت عمرہ زائرین کے قیام کی حقیقی مدت کے مطابق ہونا چاہیے،عمرہ ویزہ پرمملکت میں داخل ہونے کی تاریخ سے 90 روز تک قیام کیا جا سکتا ہے، عمرہ سیزن کے اختتام کے حوالے سے انتہائی حد 29 ذی قعدہ 1445ھ مقرر کی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے الیکٹرانک ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے، اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کومملکت میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے کے قابل بنانے اوران کے لیے اس کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔

IMG-20230712-WA0002.jpg
Image Source

ا2075تک بھارت امریکہ اور یورپ کو پیچھے چھوڑ کر 52.5$ ٹریلین ڈالر کے ساتھ دُنیا کی دوسری بڑی اکانومی بننے جا رہا ہے تب تک ہم میں سے بہت سے لوگ اس دُنیا میں موجود نہیں ہوں گے لیکن ہماری اگلی پیڑی یہ سوال ضرور اٹھائے گی کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والا بھارت آخر ہم سے اتنا آگے کیسے نکل گیا.....

334012_4294744_updates.webp
Image Source

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضہ کنٹرول کرنےکا پلان طے ہوگیا، آئی ایم ایف نے شرائط مکمل نہ ہونے کی صورت میں آئندہ معاہدے کے لیے اس سے بھی سخت شرائت کے لئے بھی خبردار کردیا۔

رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2340 ارب روپے پر روکا جائے گا جس سے بجلی مزید مہنگی ہو جائےگی، گردشی قرضہ کم کرنےکے لیے 400 ارب سے زائد جاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے، گردشی قرضہ کم کرنےکے لیے یہ رقم کچھ اقساط میں جاری کی جائےگی۔

پاکستان وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ مجموعی طور پر رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں 122 ارب روپےکا اضافہ ہوگا تاہم آئندہ اس سے ملک میں مزید مھنگائی ہو جائے گی۔ لیکن ملک ڈیفالٹ کرنے سے بچ جائے گا

Sort:  

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

واہ آپ نے بہت خوبصورت ڈائری لکھی ہے، مجھے آپ کا انداز بیان پسند آیا،

شکریہ بہت بہت

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 58833.91
ETH 3155.94
USDT 1.00
SBD 2.44