the diarygame !! A beautiful party was held at our house and it was a lot of fun فیملی پارٹی

in Urdu Communitylast year

اللہ کے نام سے شروع کرتی ہوں ۔جس نے ساری دنیا بنائی ہے۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ آپ سب نے میری قربانی کے جانور والی پوسٹ کو پسند کیا ہے۔ اردو کمیوہنٹی کے تمام چاہنے والو کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تمام مسلمانوں کو عید کی قربانی کے لیے جانور خریدنے کی توفیق عطا فرمائے۔ بہت سارے لوگ قربانی کا جانور خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں لیکن جن لوگوں کو قربانی کی اللہ توفیق دے انکو چاہیے کہ وہ سب لوگ اپنے اردگرد موجود ان گھروں کی گوشت سے مدد کرین جو قربانی کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں۔

میں آج آپکو ایک بہت ہی خوبصورت دن کے بارے میں بتاونگی ۔ گزشتہ دن کا آغاز صبح سویرے ہوا۔ جب میں اٹھی صبح سویرے تو اسوقت بہت تیز بارش ہورہی تھی۔میں باتھ روم وضو کیا اور واپس آ کر اپنے خاوند کو اٹھایا کہ اٹھ کر نماز پڑھ لیں ۔نماز پڑھنے کے بعد میں روزانہ قرآن کی تلاوت کرتی ہوں تو میں نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔ پھر کچھ دیر کے بعد میرے سب گھر کے افراد اٹھ گئے اور میری کزن اور میں نے مل کر سب گھر والو کے لیے صبح کا ناشتہ تیار کیا۔ بچون کو سکول کے لیے تیار کیا لیکن بارش بہت ہی تیز جاری تھی۔

جب بچوں کی سکول والی گاڑی ہہنچی تو بارش تھم چکی تھی۔ میں نے سب ناشتے والے برتن دھوئے اور تمام کمروں کی صفائی کی ، بستر ٹھیک کیے۔ میری بڑی امی کی طبعیت دو تین دن سے خراب تھی تو میں نے انکو دواہیاں دی۔ لیکن کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ میرے شوہر نے کہا کہ آج موسم بھی اچھا ہے تو کیون نہ آج ہم اپنے کزن کی شادی کی چھوٹی سی پارٹی رات کو رکھ لیں۔ امی نے بھی اجازت دے دی کیونکہ ہم سب گھر میں کام بڑی امی کی اجازت سے کرتے ہیں۔

میرے شوہر نے اسی وقت کزن کو بتایا کہ آج رات انکی ہمارے گھر پر پارٹی ہوگی۔ ہم نے سب نے مل کر پلان بنایا کہ پارٹی میں کیا چیز تیار کی جائے تو کسی نے کہا چاول ہوں ، کسی نے کیا کسی کیا مشورہ دیا لیکن سب کی رائے سننے کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ کسٹڑڈ ، سوہیاں اور پیزا کے ساتھ چکن قورمہ ٹھیک رہے گا۔ اسطرح سب راضی ہوگئے۔ میرا شوہر اپنے آفس چلا گیا اور میں اپنے گھر کے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ بچون کے لیے میں نے کھانا تیار کیا۔ دن کو ہلکا سا کھانا کھایا اور سارا دن اسطرح گزر گیا۔

جب بچے سکول سے واپس آئے تو انکو پارٹی کا بتایا بچوں نے پارٹی کی خوشی میں کھانا بہت کم کھایا اور اسطرح جب دوپہر ہوئی تو شوہر آفس سے واپس آئے۔ پھر میں اور میری سسٹر ہم سب پارٹی کے انتظامات میں مصروف ہوگئی۔ میں نے دو کلو چکن قورمہ بنانے کے تیاری جی

میرے شوہر نے پیزا کے لیے پیزا فوڈ پر آن لاہن آرڈر دیا کہ ہمیں پارٹی شروع ہونے سے آدھ گھنٹہ پہلے پیزا چاہیے۔ میں نے چکن قورمہ اچار والا بنایا اور جب چکن قورمہ تیار ہوگیا تو میں نے کسٹڑڈ بنانے کی تیاری کی۔

بڑی امی بیمار ہیں تو میری بہن، کزن اور ہم تین نے مل کر کچن میں سارے کام کیے۔ جب کسٹڑڈ ، قورمہ تیار ہوگیا تو پھر سوہیان بنائی۔ جب ہم نے سب کھانے بنا لیے تورات کے آٹھ بچ چکے تھے۔

رات کے آٹھ بجے سب مہمان بھی پہنچ گئے اور پھر ہم نے کچھ دیر مہمانوں کے ساتھ باتین کیں۔

FB_IMG_1685290682721.jpg

جیسے ہی پیزا آرڈر پہنچا ہم نے دسترخوان بچھا دیا اور تمام مہمانوں کو دسترخوان پر کھانا لگا کریا۔ ہماری تمام فیملی نے پیزا کو زیادہ پسند کیا خاص کر بچوں نے تو کہا کہ انکو پیزا بہت ہی زیادہ اچھا لگا ہے۔ پیزا ویسے بھی اگر اچھا اور تازہ بنا ہو تو سب کو اچھا لگتا ہے۔

سب نے کھانوں کی بہت تعریف کی ۔ جب سب نے پیزا اور چکن قورمہ کھا لیا تو سب نے کہا کہ کچھ دیر کے بعد کسٹڑڈ اور سوہیاں کھاہینگے تو ہم سب خواتین نے مل کر برتن اکھٹے کیے اور میں نے چکن میں جا کر رکھ دہیے۔

FB_IMG_1685290677648.jpg

پھر ایک گھنٹہ کے بعد ، کسٹڑڈ اور سوہیاں سب مہمانوں نے کھائی۔ اب سب نے کہا کہ رات زیادہ ہوگئی ہے تو سب مہمان اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ یہ تھی ایک چھوٹی سی پارٹی جو ہمارے گھر میں ہوئی۔ میں میری سسٹر نے کزن نے تمام برتن کو کچن میں رکھ دیا۔ جو کھانا بچ گیا تھا اسکو فریج میں رکھ دیا اسطرح سب بچے سو گئے اور میں بھی نماز پڑھ کر سو گئی۔

اللہ آپ کو بھی اسطرح خوش حال رکھے۔

Sort:  
 last year 

Mazay dar pizza party.ap logo nay party enjoy ki zbrdust

G mazay ka tha , aur party ma bhut enjoy kya ap ka thank

 last year 

Pizza to bohat khaas lg raha ha yakeenan apko bohat mza aya Hoga

adar bhut acha piza hut hain, han piza acha tha mazy ka cheez sa filled tha

wasay ap ny achi post banai ha or ap ka koi discord hn.

Discord kya hota? Ma ni astml mujy mlom he ni as ka

Acha bro Tron sell karnay hn

pizza itu menarik hati saya untuk memakannya. yang menakjubkan, kelihatan sangat lazat

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 58495.14
ETH 2461.74
USDT 1.00
SBD 2.36