میری آج کی ڈاہیری ۔۔خوبصورت پارک اور ڈنر

in Urdu Communitylast year

FB_IMG_1690137122401.jpg

اسلام علیکم

میں دعا کرتی کہ اللہ تمام مسلمانوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور دین و دنیا کی کامیباں عطا کرے۔ اللہ ہم سب کی جاہز حاجات کو پورا کرے اور ہمیں بھلائی نیکی کرنے کی صلاحیت عطا کرے۔

آج کی میری ڈاہیری کچھ مختلف ہوگی۔ میں صبح جب اٹھی تو آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے۔ فجر کی نماز پڑھی اور پھر قرآن مجید کی تلاوت کرنے لگی۔ میری بیٹی سو رہی تھی اور وہ اچانک اٹھی اور رونے لگی میں نے اسکو فیڈر دیا اور وہ دودھ پی کر سوگئ۔ پھر کچھ دیر بعد میری ساس نے مجھے کہا کہ میں انکو واش روم لے جاو کیونکہ انکو کمر کی وجہ سے چلنا مشکل ہورہا تھا۔ اس نے وضو کیا اور نماز پڑھی۔

میں نے سب گھر والوں کو اٹھایا تاکہ نماز پڑھ لیں۔سب نے نماز پڑھی اور میں نے کچن میں ناشتہ بنانے کی تیاری کرنے لگی جیسے ہی ناشتہ بنانے کی تیاری شروع کی تو بارش شروع ہوگئ اور شدید بارش سے گلیوں میں پانی بھر گیا۔

جب بارش تھم گئ تو میں نے سب گھر والو کے لیے ناشتہ بنایا اور میرے شوہر بچوں نے ناشتہ کیا اور پھر اتوار کا دن تھا تو بچوں کی ٹیوشن سے بھی چھٹی تھی۔

جب بچوں نے ناشتہ کرلیا میں نے گھر کے باقی کام کیے اور آج پورے ہفتہ کے کپڑے دھوئے کیونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی ہونے کی وجہ سے میں ہفتہ میں اب ایک ہی دن واشنگ مشین چلاتی ہوں

کپڑئے دھوئے تو اس دوران دوپہر کے دو بج گئے ۔

لیکن آج ہم سب نے پروگرام بنایا کہ لنچ اور ڈنر ایک ساتھ باہر کرینگے۔

جب میں نے تمام کام کرلیے تو بچوں کوتیار کیا اور ہم پارک گئے اور جب شام کا وقت ہوا تو بچوں کے ساتھ مل کر ڈنر کیا اور بہت اچھا وقت گزرا

FB_IMG_1690115905181.jpg

اللہ نے زمیں کا ہر کونہ خوبصورت بنایا ہے۔گھاس درخت پودے پھول سب سجاوٹ کا سامان ہیں تاکہ انسان کا دل خوش ہوجائے ہم کو چاہیے کہ ہم اللہ کا اسکی ہر نعمت پر شکر ادا کرین

FB_IMG_1690115899924.jpg

پرندے درختوں پر بسیرا کرتے ہیں اور حشرات گھاس سے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں۔ پہاڑ اللہ کا زکر کرتے ہیں۔ پہاڑوں کی بلندیاں اللہ کی توحید بیان کررہی ہیں

FB_IMG_1690115897627.jpg

FB_IMG_1690115895133.jpg

FB_IMG_1690115892937.jpg

FB_IMG_1690115890337.jpg

ہم نے خوبصورت جگہ دیکھی اور کھانا کھایا۔ اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے آج ہمیں یہ خوشگوار دن نصیب فرمایا۔ہم سب رات کو گھر واپس آگئے اور بچے بہت تھک چکے تھے بچوں نے آتے ہی سو جانے کی فرماہش کی اور سب بچے جلدی سو گئے۔

میں نے بھی نماز پڑھی اور ساس کو دوائی دی اور کچھ دیر ٹیلی ویژن پر ڈرامہ دیکھا اور سوگئ

اللہ سے دعا کرتی آپ سب حفاظت میں ہوں اور صحت مند ہو

Sort:  

یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کے اہل خانہ نے پارک کا دورہ کیا اور رات کے کھانے کا بھی لطف اٹھایا، آپ نے فطرت کی حیرت انگیز تصاویر بنائیں، اس کمیونٹی میں حصہ لینے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ

Loading...

مجھے آپ کی فوٹو گرافی پسند آئی، بہت خوبصورت نیچر فوٹوز ہیں، مجھے سورج کا نظارہ پسند آیا، اچھی لکھی ڈائری آپ نے شیئر کی۔

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.25
JST 0.038
BTC 95814.43
ETH 3337.94
USDT 1.00
SBD 3.10