مہنگائی اور متوسط طبقہ
مہنگائی پر میں نے سوچا کچھ لکھ دوں۔ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ صبح جس چیز کا ریٹ دس روپے ہوتا ہے شام ہونے سے پہلے اسی چیز کی قیمت بیس گنا بڑھ چکی ہوتی ہے۔ اب تو مہنگائی کا یہ حال ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ کے لیے جینا محال ہوگیا ہے۔ دوکانوں پر رش کم ہوگیا ہے۔
دو دن پہلے میں نے کریانہ سٹور سے واشنگ پوڈر ، کھیر اور کچھ سامان لیا جسکی قیمت پچھلے ہفتہ کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ تھی۔ اگر اسطرح مہنگائی بڑھتی رہی تو پاکستان کی عوام مجبوری میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کردے گی۔
ٹیلی ویژن اور آخبارات میں روز لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔اس پوسٹ کے زریعے میں حکومت پاکستان سے گزارش کرتی ہوں کہ غریب عوام مر ری ہے اور یہ حکمران عیش عشرت کی زندگی بسر کررہے اور ایک دن اللہ کا عزاب ان پر ضرور آئے گا اور یہ اپنے طرز حکمرانی کے جواب دہ ہونگے۔ دال ، سبزی اور گوشت ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتین کررہی ہے۔
دانت صاف کرنے والا ٹوٹھ پیسٹ جسکی قیمت پہلے پچاس کے قریب تھی اب سو سے بڑھ چکی ہے
اللہ ہمارے حال پر رحم فرما۔اس وقت ہر شہری پریشان ہے۔پریشانی میں لوگ مررہے ہیں اور خود کشیاں کررہے ہیں۔
میری یہ آج دوسری پوسٹ ہے۔
بس اللہ پاک رحم کرے غریب بیچارا تو بہت مشکل میں وقت گزار رہا ہے