جس معاشرے میں ناانصافی ہو وہ معاشرے قدرتی آفات کا شکار ہوتے

in Urdu Communitylast year

سب کے لیے دعا خیر اور بھلائی اور اچھے کاموں کے لیے دعا کرتی ہوں۔ اس وقت ہمارے ملک پاکستان میں طوفان آندھیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اللہ اپنی مخلوق سے ناراض ہے۔ ہر طرف نقصان ہی نقصان ہے۔ میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ کراچی میں شدید سمندری طوفان آ رہا ہے اور لاکھوں آفراد سمندری طوفان والے علاقے سے نقل مکانی کرکے جارہے ہیں۔ یہ سب حالات بہت ہی خوفناک ہیں۔ لیکن ہم مسلمان بھی اچھائی کے راستے سے بھٹک گئے ہیں۔ ہر طرف ظلم ستم ، ناانصافی کا راج ہے۔کمزور پر طاقت ور ظلم کررہا ہے۔ راستے میں جاتے ہوئے ڈاکو لوٹ لیتے ہیں۔پولیس خود چوروں کے ساتھ ملی ہوتی ہے یا پھر پولیس خود ڈاکو یا چور کا روپ دھار لیتی ہے۔

ان حالات میں اللہ کی ناراضگی ہی ہوگی۔ میں ایک گھریلو خاتون ہوں لیکن جب ہمارے بچے گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ہم دعا مامگتی ہیں کہ اللہ خیر سے گھر واپس لے کر آئے ہمارے بچوں کو کیونکہ تحفظ اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

بے روزگاری عام ہے اور مہنگائی عروج پر ہے۔ روزانہ مزدوری کرنے والے افراد روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور اقتدار کے ایوان میں موجود اشرافیہ عیش عشرت کے مزے لوٹ رہی ہے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہر شخص جو بھی اقتدار کی کرسی پر بیٹھا ہے لوٹ رہا ہے اور عوام کا کوئی پراسان حال نہیں ہے۔

اسوقت ہمارے پاکستان میں کوئی انصاف ، قانون اور تحفظ نہیں ہے ہر شخص پریشان حال اور مایوس ہے اور اسی امید میں ہے کہ کوئی اچھا لیڈر آئے اور ملک پاکستان کو ان چور کرپٹ مافیہ سے نجات دلائے۔

ہر صبح جب بھی میں اٹھتی ہون تو یہی دعا پاکستان کے لیے اور عوام کے لیے مانگتی ہوں کہ اللہ ہمارے ملک میں انصاف ہو، قانون غریب اور کمزور آفراد کو تحفظ دے اور چور کرپٹ حکمرانوں سے اللہ ہمارے ملک سے محفوظ رکھے۔

جس ملک کے حکمران اور اقتدار پر رہنے والے لوگ کرپٹ اور ظالم ہونگے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

غریب بیمار ہوجائے اسکے پاس خریدنے کے لیے ادوایات نہیں ہیں۔ ادوایات بہت مہنگی ہوچکی ہیں۔

ایک حکومت نے غریبوں کو مفت صحت کی سہولت دی تھی اور وہ حکومت عمران خان کی تھی۔عمران غریب افراد کے لیے کام کررہا تھا لیکن ظالم اور طاقت مافیہ اسکے خلاف ہوگئی اور تمام کارکن جو اسکی جماعت کے تھے ان پر ظلم جاری ہے ۔ہم سب خواتین اسکے خلاف آواز بلند کرینگی۔

اللہ ہمارے ملک کو خوشحال کرے اور آباد رکھے۔

یہ تصاویر میری نہیں ہیں لیکن یہ مجھے ایک سہیلی نے بھیجی ہیں اور یہ ساری تصاویر کاپی راہٹ سے فری ہیں۔

image.png

خوبصورت پھولوں کی تصویر ہے۔ یہ پھول بہت ہی پیارے لگ رہے ہیں۔

image.png

یہ پھل دار درخت لگ رہا ہے۔اسکا پھل بیر کی طرح لگ رہا ہے۔بیر میرے گاون میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

image.png

درخت کے پتے مختلف رنگوں میں نظر آ رہے ہیں۔ ہر رنگ اپنی محبت دیکھا رہا ہے۔ خزان جیسے نازل ہورہی ہو لیکن بہار کا عروج لگ بھی رہا

image.png

خوبصورت تصویر بہت پیاری ہے

image.png

بطخین گھوم رہی ہیں۔ہر طرف پرندوں کی بارات ہوگی ۔یہ بہت خوبصورت منظر ہے۔اس میں بطخین گھوم رہی ہیں۔ جس نے بھی تصاویر بنائی میں اسکو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

Sort:  
 last year 

really wow nice photography ,

thank you so much naidia dude

wow lovely birds vs landscape

image.png

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 58630.84
ETH 2465.03
USDT 1.00
SBD 2.38