عید الضحی اور ہمارا قربانی جانور۔۔

in Urdu Communitylast year

image.png

اللہ مجھے آپکو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے۔ اللہ کے نام سے شروع کرتی ہوں جو بہت ہی رحیم اور بخشنے والا ہے۔ آج میں اپنی پوسٹ کا آغاز کرنے سے پہلے اردو کمیوہنٹی کی ٹیم سے پوچھو گی کہ میں نے گزشتہ جو پوسٹ لکھی ہے وہ میری پوسٹ نظر نہیں آرہی ہے۔ مجھے اردو کمیوہنٹی ٹیم نے میسج کیا ہے کہ میری پوسٹ کوالٹی والی نہیں تھی تو میری گزارش ہے کہ میں کیسے اپنی پوسٹ میں کوالٹی لا سکتی ہوں

۔امید کرتی ہوں کہ ٹیم مجھے لازمی راہنمائی فراہم کرے گی۔ میں نے اردو ٹیم کو واٹس ایپ پر میسج کیا ہے۔امید ضرور جواب ملے گا تاکہ میں اپنی پوسٹ کے معیار کو بہتر بنانے میں کوشش کروں۔ آج میں عید قربان پر لکھونگی کیونکہ عید الضحی قریب آرہی ہے اور ہر شخص قربانی کے جانور خریدنے میں مصروف ہے۔ میری فیملی بھی قربانی کے لیے جانور خریدتی ہے اور ہم ہر سال کچھ بکرے اور ایک گائے خریدتے ہیں۔ عید الضحی کا دن بہت برکت والا دن ہوتا ہے اور دینا کے تمام مسلمان حضرت ابراہیم کی یاد میں قربانی کرتے ہیں۔ قربانی مسلمانوں میں ایثار اور قربانی ، ہمدردی اور حضرت ابراہیم کی سنت پر عمل کرنا کا نام ہے۔

اس کو ہم بڑی عید بھی کہتے ہیں۔ میرے ابو کے گاون میں ہمارے رشتہ دار ہمارے لیے قربانی کا جانور خریدتے ہیں۔ کیونکہ شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتین بہت زیادہ ہوتی ہیں اور گاون میں جانور شہر کے مقابلے میں سستے ہوتے ہیں۔ میرے چچا جان نے ہمارے لیے ایک گائے خریدی ہے اور ہم یہ گائے عید کے دن قربان کرینگے۔ اسکے علاوہ ہم ایک بکرا بھی خریدینگے ۔ میں نے جب یہ قربانی کی گائے دیکھی تو اسکی تصاویر بنائی ہیں۔ گائے بہت پیاری ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ ہماری اور میرے خاندان کی یہ قربانی قبول فرمائے۔ ہم صرف اور اللہ کی رضا کے لیے قربانی کررہے ہیں۔
image.png

میرے ابو نے بتایا کہ اس گائے کی قیمت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ہے۔ ہمارے گھر کے تمام افراد مل کر قربانی کرتے ہیں۔ ایک گائے کی قربانی میں کل سات افراد کے حصے ہوتے ہیں۔اسطرح سات افراد اپنی قربانی کا حصہ ایک گائے میں شامل کرتے ہیں۔ ہر سال میرے ابو عید سے ایک ماہ قبل گائے خریدتے ہیں۔ کیونکہ میرے ابو کہتے ہیں کہ گائے کی خدمت کرنی چاہیے تاکہ اللہ کی رضا حاصل ہو۔

میرے ابو اپنے دوست کے فارم پر گائے کو ایک ماہ رکھتے ہیں اور اسطرح گائے کے لیے گھاس کا انتظام سب اخراجات میرے ابو ادا کرتے ہیں۔ قربانی کے دن جب جانور اللہ کی رضا کے لیے ذبح کیا جاتا ہے تو اسکے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک اپنے لیے، دوسرا مساکین کے لیے اور تیسرا حصہ رشتہ داروں دوست احباب کے لیے ہوتا ہے۔ اسطرح قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ قربانی کے دن گوشت کو ہم غریب لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

یہ تھیں میری باتین عید الضحی کے متعلق ، آپ سب نے بھی مجھے بتانا ہے آپ عید کے دن کیسے عید مناتے ہیں۔

image.png

اب میں آپکو بہت ہی مزے دار سالگرہ کے بارے میں بتاتی ہوں۔ پانچ دن پہلے میری بہت ہی پیاری دوست کے بیٹی کی سالگرہ تھی۔ میری دوست نے مجھے سالگرہ میں دعوت دی تھی۔ لیکن میرے شوہر نے کہا کہ وہ میرے ساتھ سالگرہ پر نہیں جاسکتے تو میں اپنے چھوٹے بھائی علی کے ساتھ اپنی دوست کی سالگرہ پر گئ۔ سالگرہ کا کیک بہت پی خوبصورت تھا۔ نیلے رنگ کی کریم کی ٹوپنگ کی گئی تھی اور بلیک چاکلیٹ کی لہیر تھیں۔ میری دوست نے ہمیں بہت ہی زبردست ویلکم کیا۔ سالگرہ کا دن اور میری دوست جو میری بہت پی پیاری دوستوں میں سے ایک ہے۔ اچھا تو اب میں اجازت چاہتی ہوں اور اپنی دوست کو اس پوسٹ میں پیار دعا دیتی ہوں۔

Sort:  
 last year 

sister ap nay bhut pyri batain lakh hain. salgra ka din ap ku mumbrak ho. mari family bhe goat, sheeps aur buffalo layti hai. eid adha ma abi pora aik mah baqi hai.

Aysha tumra bra shukrya tm ku achi lagi mri batain han goat mry dadi krti hai shkriya

 last year 

Eid ka janwar bohat pyara ha allah pak sbki karbani ko kabool farmay

Allah ap ku bhe jaizy khair day aneen

 last year 

Ameen

eid ki guy tu bhut pyri ap logo nay li hai, bhut pyri guy hai. Allah qabol kray ap ki yeah qurbani

Ameen.guy bhut pyri hai.thank you

 last year 

اللہ پاک سب مسلمانوں کو قربانی کرنے کی توفیق دے آمین

Ameen Allah sub ki qurbani qabol kry

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62153.21
ETH 2411.09
USDT 1.00
SBD 2.64