Betterlife @arbazkhanniazi The diary Game Date 11-06-2021

in Urdu Community4 years ago

IMG_20210611_224943.jpg

اسلام علیکم دوستو کیسے ہیں آپ سب لوگ مجھے امید ہے آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور خیر و عافیت سے ہونگے خدا کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں دوستوں تو چلیں آج کی ڈائری لکھتے ہیں جب میری آنکھیں کھلی تو سب سے پہلے میں فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا نماز ادا کر میں نے قرآن مجید کی تلاوت کی تلاوت کرنے کے بعد میں اپنے گھر واپس آ گئے اور گھر واپس آ کر میں نے ناشتہ کیا دوستوں ناشتہ کرنے کے بعد ایک گھنٹہ میں نے ٹی وی پر پروگرام دیکھا ٹی وی دیکھنے کے بعد میں نے گھر کے کچھ ضروری کام کاج کیے اور میں پھر دکان پر چلا گیا اور گھر کے لیے ضروری ساز و سامان لایا دل تو جب میں واپس آیا تو میں نے سوچا آپ کے لیے اچھا سا ارٹیکل لیکھوں " دل فتح کرنے کی مہم, جاری رہے گی !"

میری
ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ
روز مرہ زندگی میں
ہر ملنے والے کو
یہ احساس دلانے میں کامیاب رہوں کہ
وہ بہت اہم ہے..
وہ بہت محترم ہے..
وہ بہت خاص ہے..
اور
یہی کوشش
اب
میری پہچان بن چکی ہے, الحمدللہ..

ہمیشہ سے سنتا آیا ہوں کہ
انسان ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتا
اور اسی لیے
ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ
اس کوشش میں
انسان اپنا ہی نقصان کر بیٹھتا ہے..

لیکن
میرا نقطہ نظر اس سے یکسر مختلف ہے..

اگر ہر کسی کو خوش کرنا بیکار ہوتا تو
اللہ عزوجل
اور اس کا لاڈلہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم
ہمیں
اپنے اخلاق بہترین کرنے کی تلقین نہ کرتے !
دوسروں کو
ہر حال میں سکھ دینے کو ہی فوقیت نہ دیتے !

بےشک
ہم سبھی کو خوش نہیں کر سکتے لیکن
اپنے اردگرد رہنے والوں میں سے
اکثر لوگوں کو
اپنے کردار و اعمال و زبان سے
خوش رکھنا بھی ناممکن نہیں ہے..

اسی نظریے پر
یقین رکھتے ہوئے
میں نے
ہمیشہ ہر ملنے والے کو خلوص دل سے عزت دی ہے
اور نتیجہ یہ نکلا ہے کہ
ہر کسی کو
عزت, احترام, اخلاق, محبت, ہمیشہ پسند آیا ہے
اور پھر اس نے
مجھے اپنا سمجھا ہے, مجھے خاص سمجھا ہے..

خدا کی قسم !
آج تک
میں نے
فقط اسوہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشبو سے ہی
مخلوق خدا کے
دل فتح کرنے کی کوشش کی ہے,
باقی سب کچھ
خودبخود ملتا چلا گیا ہے, الحمدللہ..

مخلوق خدا کے دل فتح کرنے کی
یہ مہم
آخری سانس تک جاری رہے گی, ان شاءاللہ..
دوستو امید ہے آپ کو پڑھ کر اچھا لگا ہوگا دعا ہے آپ سب لوگوں کو خوش رکھے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے امین

1623434022744912510401.jpg

Hello friends how are you all I hope you all will be fine and well and by the grace of God I am perfectly fine friends so let's write today's diary when my eyes open first I I went to the mosque to offer Fajr prayers. After praying, I recited the Qur'an. After that, I returned to my house. When I came back home, I had breakfast. I watched the program on TV. After watching TV, I did some household chores and then I went to the shop and brought the necessary equipment for the house. So when I came back, I thought a good article for you. Write "Campaign to conquer the heart, will continue!"

mine
There has always been an effort
In daily life
To everyone you meet
Be successful in realizing that
That is very important.
She is very respectful.
She is very special.
And
That's the effort
now
Has become my identity, Alhamdulillah ..

I have always heard that
Man cannot make everyone happy
And that's why
Not everyone should try to please because
In this endeavor
Man does his own harm.

But
My point of view is radically different.

If it were useless to please everyone
God Almighty
And his beloved Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him)
Us
Do not urge to improve your morals!
To others
In any case, do not give priority to comfort!

No doubt
We can't make everyone happy, but
Of those around you
To most people
By their character, actions and language
It's not impossible to be happy.

On the same theory
Believing
I did
I have always sincerely honored everyone I met
And the result is that
To everyone
Honor, respect, morality, love, always liked
And then he did
I have considered myself, I have considered myself special ..

swear to God !
till today
I did
Only by the fragrance of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him)
God's creation
The heart has tried to conquer,
Everything else
Got it automatically, Alhamdulillah ..

Creatures to conquer God's heart
This campaign
It will continue till the last breath, God willing.
Friends, I hope you enjoyed reading it. I pray that you keep everyone happy and safe. Amen.

Sort:  
 4 years ago 

wa.alaikum.aslam bhai apki post bhut kamal ki or sabaq amoze h allah apko mazeed kamayabioo sy hamkinar kary ameen

 4 years ago 

Mashalllah bhai bhot peari diary likhi hy good work Brother

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.26
JST 0.041
BTC 98706.68
ETH 3491.96
USDT 1.00
SBD 3.39