The diary game || New shopping mall aur Sunday 26 March 2023

in Urdu Communitylast year

IMG-20230326-WA0016.jpg

اسلام علیکم

آج کا دن چھٹی کا دن تھا ۔میں روز رکھنے کے لیے صبح سحری کے وقت اٹھا اور سب سے پہلے میں سحری کے لیے وضو کیا۔ وضو کرنے کے بعد میں دو رکعات نماز تہجد ادا کی کیونکہ سحری کے وقت تہجد کی نماز پڑھنا ایک آفضل عمل ہے۔ سحری کا وقت عبادت کا وقت ہوتا ہے اور اس وقت اللہ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے۔ اللہ سے اسوقت جو بھی دعا عاجزی کے ساتھ مانگی جائے گی اللہ اس دعا کو ضرور قبول فرماتے ہیں۔ میں سحری کھائی ، سحری کھانے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کی کیونکہ قرآن مجید کی تلاوت ایصال ثواب کا ذریعہ ہے۔ جب قرآن کی تلاوت کر لی تو میں مسجد کی طرف گیا تاکہ باجماعت نماز پڑھ سکوں ، ماہ رمضان میں باجماعت نماز پڑھنے کا بہت ہی اجر ثواب ہے۔

IMG-20230326-WA0015.jpg

جب نماز پڑھ کر گھر واپس آیا تو میں آ کر سو گیا کیونکہ ابھی دن سورج نکلنے میں بہت دیر تھی۔ میں دس بجے اٹھا اور نہا دھوکر میں اپنے شہر میں ایک نئی دوکان پر گیا جسکا آفتتاح کچھ دن پہلے ہوا تھا۔ یہ سٹور ایک بڑے ہال پر مشتمل ہے اور اس میں ہر طرح کا سامان موجود ہے۔ میں جب سٹور میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ سٹور کو بہت پی خوبصورتی کے سجایا گیا تھا۔ سٹور میں ہر طرح کا سامان موجود تھا۔

IMG-20230326-WA0014.jpg

سٹور کی ایک منزل تھی لیکن یہ بہت بڑا سٹور تھا۔ اس کو ہم شاپنگ مال بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایک ایک چھت کے نیچے ہر طرح کا سامان ضرورت موجود ہو اور گاہک کو کہیں اور جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

ایک کونے میں گرمیوں کے پنکھے کھڑے تھے ، ایک طرف جوتوں کا سٹال لگا ہوا تھا۔ بچوں بڑوں کے کپڑے لگے ہوئے تھے۔

جب میں نے سٹور کا معاہنہ کرلیا تو میں بازار کی طرف گیا اور میں نے آفطاری کے وقت کے لیے پھل اور گائے کا گوشت خریدا۔

IMG_20230327_080229.jpg

یہ میں کام میں مصروف تھا تو دوست کو کہا کہ میری تصویر بنا دو۔

IMG_20230327_080215.jpg

بازار سے سامان لے گھر آیا۔ فریزر میں پھل سبزہان گوشت رکھا۔ ظہر عصر کی نمازین وقت پر ادا کی اور پھر میں آفطاری کے فروٹ چاٹ بنایا۔ اسطرح آفطاری سب گھر والو کے ساتھ مل کر کی۔ بہت ہی لطف عطا ہے جب بھی آفطاری اور سحری کا وقت ہوتا ہے۔

عشاء کی نماز پڑھی اور پھر جلدی سونے کے لیے میں اپنے روم چلا گیا کیونکہ اب رمضان میں ہر روز سحری کے وقت اٹھنا پڑتا ہے۔

اب آپ سب سے اجازت چاہتا ہوں۔ اللہ آپکو خوش رکھے ۔

Sort:  
 last year 

دکان دے کپڑے بہت اچھے پڑے ہیں

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 66902.20
ETH 3248.49
USDT 1.00
SBD 2.64