🇵🇰🇵🇰میری جمعہ کی ًڈاہیری اور خوبصورت دن🇵🇰🇵🇰🇵🇰

in Urdu Community2 years ago (edited)

اسلام علیکم اللہ کے بابرکت نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت رحیم کریم ہے۔ تمام کاہنات کا نظام اللہ کی ذات چلا رہی ہے۔ میں آج آپ کو اپنے جمعہ کے دن کی ساری ڈاہیری لکھ کر بتاونگا۔ جمعہ کا دن بہت ہی مقدس دن ہے۔ میں جیسا کہ آپ جانتے ہین کہ ملازم پیشہ آدمی ہوں اور میری صبح کا آغاز روزانہ صبح سویرے ہی ہوتا ہے۔ مگر جسطرح پوری دنیا کے مسلمان ماہ رمضان کے مہینہ میں ساحری کھاتے ہیں اور روزہ رکھنے کے لیے سحری کے وقت اٹھتے ہیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں بھی روز روزہ رکھتا ہوں اور روزہ رکھنے کے لیے سحری کے وقت اٹھتا ہوں۔

IMG_20230405_085614.jpg

میری بیوی سحری کے وقت اٹھ کر سحری کے لیے کھانا پکاتی ہے اور میں بھی اسکی اسکے کام میں مدد کرتا ہوں۔میرا ایک بیٹا کالج میں پڑھتا ہے اور وہ بھی روز روزہ رکھتا ہے۔ ہم میان بیوی سب بچے کوشش ہوتی ہے کہ روزے رکھیں اور یہ رمضان کے روزے تمام مسلمانوں پر فرض ہیں اگر کوئی مسلمان بغیر وجہ کے روزہ نہیں رکھتا تو اسکو گنا ملے گا اور اسکو روزے کی قضا ادا کرنا ہوگی لیکن بیماری تکلیف سفر میں روزہ ترک کرنے کی اجازت ہے مگر جب سفر سے لوٹ آئے تو روزہ رکھے گا۔

IMG_20230405_084925.jpg

میں روزہ رکھاط، نماز پڑھنے کے لیے مسجد گیا ، مسجد سے واپس آ کر اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کرقرآن کی تلاوت کی اور پھر نہانے چلا گیا نہا کر کپڑے بدل کر میں دفتر گیا، دفتر کے سارے کام کیے اور آنے والے لوگوں کے کام کیے۔ جب دفتر کا کام ختم ہوا اور دفتر سے چھٹی ہوئی تو میں کچھ سامان خریدنے کے برتنوں والی دوکان پر کچھ برتن خریدے اور دوکان میں کچھ تصاویر بنائی۔میں برتن پلاسٹک کے لے کر گھر واپس آیا ، نماز جمعہ پڑھی اور پھر آرام کیا۔

IMG_20230405_085629.jpg

یہ دوکان ہے برتنوں کی اور اس دفعہ برتن بہت مہنگے تھے مہنگائی نے غریب کا جینا بہت مشکل کردیا ہے۔

IMG_20230405_084835.jpg

میں عصر کی نماز کے وقت بیدار ہوا عصر ادا کی اور پھر دوستو کے پاس چلا گیا اور ادھر دوستو کے ساتھ گپ شپ لگائی

IMG_20230405_084825.jpg

افطاری کا وقت جیسے ہی قریب آیا میں گھر آیا اور وضو کیا اور کچھ دیر دستر خوان پر دعا مانگتے رہے جب روزہ کھلنے کا اعلان ہوا تو کھجور سے روزہ افطار کیا۔روزہ افطار کے بعد مسجد گیا۔گھر آیا اور کچھ دیر ٹیلی ویژن دیکھا پھر نماز عشاء پڑھی اور چائے پی۔ کچھ دیر باہر چہل قدمی کی اور پھر رات کو جلدی سو گیا کیونکہ روزانہ سحری کے وقت اٹھنا پڑتا ہے دفتر جانا ہوتا۔

میری دعا آپ سب اردو کمیوہنٹی خوش خرم رہیں۔دعا کرین اللہ اس بابرکت مہینے کے صدقے ہمارے گنا معاف کرے۔

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 76024.68
ETH 2926.23
USDT 1.00
SBD 2.60