ہمیں اپنی گلی محلوں میں بطور پی ٹی آئی ورکر کام کی

in Urdu Community2 years ago

IMG-20220903-WA0024.jpg

ھم اکثریت پی ٹی آئی کے عہدیدار ، ورکر اور سپورٹر

انتہائی بے شرم ،بے حس اور لالچی ھیں
اور عمران خان کے نظریہ کے بالکل الٹ
نواز شریف اور زرداری کے نظریہ پہ چلتے ھیں
کڑوا سچ بولنے کیلئے معذرت خواہ ھوں 🙏
وہ کیسے ؟🤔
وہ ایسے کہ جب سے سوانس پہ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ھے
ھماری بے شرمی اور لالچ ان کاموں کی راہ میں رکاوٹ بنی ھوئی ھے

جو بھی عمران خان کا سپورٹر اور ساتھی ھے
وہ سمجھتا ھے کہ کسی کا جائز کام ھو یا نا ھو
اس کا ناجائز کام ضرور ھو

جب سے سوانس شہر میں سولنگ بننے شروع ھوئے ھیں
یہی مسئلہ اور بے تکی انا آڑے آ رھی ھے
جس کسی کی پارٹی میں کوئی پوزیشن ھے وہ چاھتا ھے کہ رولز اینڈ ریگولیشن سے ھٹ کر اس کی
گلی کا کام ھو
اس کا فایدہ کیا جائے چاھے دوسرے پڑوسیوں کا نقصان ھو جائے
کوئی کہتا ھے
میرے صحن کو بھی پکا کر دیں

کوئی کہتا ھے
میرے برآمدے اور دالان کو پکا کر دیں

کوئی کہتا ھے
نالی میری طرف نا بنے مگر میرا پانی دوسرے کے گھر کیساتھ بنائی نالی میں ڈالا جائے

کوئی کہتا ھے
سولنگ کھدائی کر نیچے بنایا جائے کیونکہ اسکا گھر نیچا ھو جائے گا اور اسے مٹی کی بھرائی کرانا پڑے گی

مطلب حکومت اپنے لاکھوں کروڑوں کا نقصان کر کے اس کے
پانچ چھ ٹرالی کا چھ سات ھزار خرچہ بچائے

اور ساتھ دوسرے محلے داروں کا نقصان بھی کرے

میری گلی میں جب سولنگ کا کام شروع ھوا تو میں نے ٹھیکیدار اقبال خان سے کہا کہ
یار میرا گھر گلی سے نیچا رہ جائے گا اس کا کچھ ایسا حل کرو کہ اپکو بھی مسئلہ نا بنے اور میرے صحن کا پانی باھر نکل سکے

ٹھیکیدار اقبال کیساتھ ٹھیکیدار بہادر خان اور اقبال خان پٹرولنگ پولیس اور اس کے سولنگ بنانے والے مستری نے میرا گھر دیکھا
میرے گھر کے صحن اور باھر گلی کیساتھ پیمائش اور لیول کیا تو
مستری نے کہا کہ اس یہی حل ھے کہ گلی اور نالی اپنی جگہ بنے آپ اپنے گھر کی مٹی سے بھرائی کریں اور صحن کا لیول اونچا کریں

ٹھیکیدار اقبال خان میرا جماعتی اور دوست ھے اس نے کہا
جماعتی اس کا یہی حل ھے کہ تم اس کی بھرائی کرو
ایک تیرے گھر کے اس مسئلہ کیلئے میں کوئی ایسا کام نہیں کروں گا جس سے تیری گلی کے لوگوں کو تکلیف ھو
یا محمکہ کے انجینئرز ھمارے کام کو فیل کر دیں
مزید
اگر ایسا غلط کام کسی ایک جگہ کیا تو سب جگہ کرنا پڑیگا اور اس سے الٹا فنڈز کا نقصان ھو گا

میں نا تو اقبال خان سے ناراض ھوا
اور نا دوبارہ استفسار کیا

میں نے دوسرے دن ھی عباس ملوک خیل سے رابطہ کیا
اور خاکے کی چار پانچ ٹرالیاں اس سے منگوا کر
صحن میں ڈال دیں اور مزید
گھر کا ایک حصے کے نیچے رہ جانیوالے مکان گرا کر انھیں دوبارہ نئے سرے سے پہلی والی پوزیشن سے دو دو فٹ اوپر تعمیر کیا

آپ میں سے کوئی بھی دوست اس بات کی تصدیق میرے گھر آ کر میرے گھر کا صحن دیکھ کر
اور نئے اونچے بنے ھوئے کمرے اور پرانے نیچے والے کمرے دیکھ کر سکتا ھے

اور میرے جیسے کئی لوگ جن کے مکان تیس چالیس سال پرانے ھیں ان سب کیساتھ یہی مسئلہ بنا ھے
اور ان سب نے دوبارہ خرچہ کر کے اپنے گھر کو رھنے کے قابل بنایا ھے

اب ھو یہ رھا ھے کہ جن کے گھر پرانے ھیں اور ان میں سے اگر کسی کی پی ٹی آئی میں کوئی حیثیت ھے تو
ٹھیکیدار کو پریشر ڈلوا کر اس سے یہ غلط کام کرانا چاھتے ھیں
کہ آپ گلی نیچی بنایئں اور ٹھیکیدار کہتا ھے کہ
میں یہ غلط کام نہیں کروں گا

تو وہ بندے کہتے ھیں کہ آپ ٹھیکیدار کام ٹھیک نہیں کر رھے آپ کرپشن کر رھے ھیں ھم آپ کیخلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دیں گے

مطلب انکے ناجائز کام ھوں تو ٹھیکیدار ٹھیک
اور نا ھوں تا ٹھیکیدار کرپٹ
واہ
کیا بات ھے خان کے سپاھیوں کی 👌

مطلب مجھے بھی جب ٹھیکیدار اقبال نے کہا کہ
صحن کی بھرائی کرو یہ کام نہیں ھو سکتا
تو اگلے ایک گھنٹے میں اس کیخلاف میں پوسٹ لگا دیتا کہ
ٹھیکیدار اب کرپٹ ھے
ٹھیکیدار اب کام ٹھیک نہیں کر رھا
ٹھیکیدار اب یاں
ٹھیکیدار اب یوں

کنجے بے شرمی کر گھنے ھاو 🤔 یار

کام ٹھیک ھو رھا ھے تو کہیں کہ ٹھیک ھو رھا ھے
چاھے آپ کا ذاتی نہیں ھو رھا
اور
کام ٹھیک نہیں ھو رھا تو کہیں کہ ٹھیک نہیں ھو رھا
چاھے آپ کو جتنے لالچ دیئے جایئں

آپ کسی غریب کے گھر کیلئے تو نہیں کہتے کہ گلی نیچی بناؤ اس کا گھر نیچا رہ جائیگا
مگر اپنے گھر کیلئے آپ ناجائز حربے استعمال کرتے ھیں

خدا گنجے کو ناخن نا دے

زیر نظر تصویر یونین کونسل والی گلی کی ھے
یہ اوپر پوسٹ کی ایک مثال ھے

یہ سوانس کی مین گلی ھے
جس پہ بچوں اور بچیوں کے چار سکول ھیں
سب سے زیادہ دفعہ بن چکی ھے

سوال ۔۔۔۔۔۔ یہاں ھر وقت کیچڑ کیوں رھتا ھے 🤔

جواب ۔۔۔۔ پی ٹی آئی زندہ باد
مطلب آپ کے بچے اس کیچڑ میں سے پی ٹی آئی کی
وجہ سے گزرتے ھیں
مزید تفصیلات خود پتہ کر لیں
کہ اسے ساتھ والی نالی سے چھ انچ نیچے کیوں
بنایا جاتا ھے
گلی اور نالی کے اونچے نیچ کا فرق تصاویر میں دیکھ سکتے ھیں

ھم خان کے سپاھی ✊
لیکن اپنے مفادات سے پیار ھماری اولین ترجیح
اور علاقے کے مفادات سے روگردانی ھمارا شیوہ

Sort:  

jou eis is goed vir die gemeenskap, ek vertaal jou woorde na my moedertaal, jou regering moet aandag gee

 2 years ago 

allah ka azab hai aur Allah zaror madad

????

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 61205.14
ETH 3376.01
USDT 1.00
SBD 2.51