Internet service has been restored today. Last three days conditions and delays

in Urdu Communitylast year

اسلام علیکم سب سے پہلے اللہ کا شکر اور اسکی بے شمار نعمتوں کا شکر جس نے اپنی رحمت سے ہمیں مسلمان بنایا اور اپنے پیارے حبیب حضرت محمد خاتم النبین کا امتی بنایا۔

میں اب آپ سب کو پچھلے تین دن کے حالات سے آگاہ کرونگا کیونکہ تین دن سے میرے علاقے میں انٹرنیٹ کی سروس بند تھی اور ہمارا موصلاتی رابط بلکل کٹ چکا تھا۔ آج صبح کے وقت نیٹ ورک کچھ بحال ہوا ہے لیکن انٹرنیٹ سروس مکمل بحال نہیں ہوئی ہے۔

پورے شہر میں کرفیو کا سمان تھا اور کاروباز زندگی مکمل مفلوج تھا۔

پاکستان میں ہر قسم کا کاروبار بند تھا اور عوام حکومت کے خلاف احتجاج کررہی تھی۔ ان دنوں کے دوران میں گھر سے باہر نہیں نکلا اور دفاتر بھی بند تھے۔

آج صج جب میں اٹھا تو نماز پڑھی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ ملک کے حالات بہتر تھے اور مجھے بیٹے نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سروس بحال ہوگئ ہے۔ میں نے فیسبک چیک تو فیسبک کام نہیں کررہی تھی

میں نے ناشتہ کیا اور دفتر فون تو معلوم ہوا کہ اگر راستے ٹھیک ہیں اور ٹرنسپورٹ چل رہی تو دفتر آجاہیں لیکن میں نے آج دفتر سے چھٹی کر لی کیونکہ میں گھر کا سامان لینے کے لیے بازار جانا تھا۔

IMG_20230513_085625.jpg

ناشتہ کرکے میں بازار گیا اور اپنی تمام ضروریات زندگی کی اشیاء خریدی۔ تمام دوکاندار خوش تھے کہ کاروبار کھل گیا ہے۔

میں یوٹیلٹی سٹور پر گیا اور میں گھی چاول اور چینی خریدی۔

تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں بہت زیادہ آضافہ ہوچکا تھا اور سٹور والے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے سامان نہیں مل رہا اس لیے قیمتوں میں آضافہ ہوگیا ہے۔

IMG_20230513_085631.jpg

جب میں نے گھی ، چینی اور چاول خرید لیے تو میں دوسری دوکان پر گیا اور وہان سے میں تین چائے والے کپ خریدے اور پھر میں فروٹ کی دوکان پر گیا تو فروٹ والے نے کہا کہ ابھی فروٹ منڈی سے نہیں آیا ہے کیونکہ میں صبح صبح ہی سامان خریدنے کے لیے پہنچ گیا تھا اسطرح تازہ سبزی بھی نہیں پہنچی تھی۔

IMG_20230513_090042.jpg

میں پھر سیمنٹ والے پاس گیا تو سیمنٹ سے دوکان بھری ہوئی تھی ۔ سیمنٹ کے ایک گٹو کی قیمت پوچھی تو میرے ہوش اڑ گئے۔ میں نے تین سیمنٹ کے گٹو خریدے کیونکہ میں نے ایک کمرے کا فرش تیار کرانا ہے اور سیمنٹ فرش کے لیے ضروری ہے۔ میں دوکاندار کو اپنا ایڈریس دیا اور اس نے کہا کہ وہ لوڈر گاڑی پر ہمارے گھر کے پتہ پر سیمنٹ پہنچا دے گا۔

میں پھر سبزی فروٹ کی دوکان پر گیا تو ابھی تک سامان نہیں آیا تھا۔

میں ابھی ابھی گھر آیا ہوں اور پچھلے تین دن کے حالات آپکے ساتھ شئیر کر دہیے۔

Sort:  
 last year 

Ap nay post mai sb kuch bohat achi tra sy biyan kia ha apki post bohat psnd aai ha mujhy

 last year 

یہ آپکی مہربانی آپکو میری پوسٹ پسند آئی ہے۔کوشش کی ہے کہ تمام تفصل دوں جو کہ ضروری

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 66902.20
ETH 3248.49
USDT 1.00
SBD 2.64