Happy Eid Mumbrak to all steemit family urdu community

in Urdu Communitylast year

IMG_20230420_085352.jpg

آج انتیس رمضان المبارک ہے اور امید ہے کہ آج آخری روزہ ہوگا تو میں سب سے پہلے اپنی تمام اردو کمیوہنٹی کو ایڈوانس عید مبارک کہتا ہوں اور چاند رات کی ایڈاونس مبارک باد دیتا ہوں۔ روزے اللہ نے مجھے رکھنے کی توفیق دی ہے اور کوشش رہی ہے کہ میں اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی عبادات کرو۔ آج میں صبح سویرے سحری کے وقت اٹھا اور وضو کیا اور تہجد کی نماز ادا کی ۔ پھر میں اپنے گھر والو کے ساتھ سحری کا کھانا تیار کرنے میں مدد کی ہم سب گھر والو نے سحری کھائی اللہ کا شکر ادا کیا اور دعا مانگی کہ اے اللہ ہمیں ظالم سے بچا اور اور ہمیں اچھے انسانوں کی فہرست میں شامل کر۔

جب سحری میں دعا مانگ لی تو فجر کی آذان کے بعد میں مسجد گیا نماز فجر ادا کی اور گھر آکر سو گیا۔ پھر میں سات بجے دوبارا اٹھا اور نہا کر دفتر گیا اور دفتر پہنچ کر دوستو سے ملاقت کی۔ آج چونکہ انتیس روزہ ہے اور میں دفتر میں فارغ بیٹھا ہوا ہوں اور سٹیم پر پوسٹ لکھ رہا ہوں۔ آج میں دفتر میں فارغ ہونے کی وجہ سے پوسٹ دفتر میں بیٹھ کر لکھ رہا ہوں۔

FB_IMG_1681885564499.jpg

عید کے دن میں اپنے بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کو ملنے جاونگا ۔پھر بھائی کے گھر اور اسطرح عزیز اقارب عید کے تین دن ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے رہتے ہیں اور عید کی خوشیان مل کر گزارتے ہیں۔

ایک دوست نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ پر سیرسیاحت کے لیے بہت ہی اچھا پارک بنایا گیا ہے اور یہ پارک دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ہے۔ اس پارک میں بہترن کھانے کا انتظام ہے اور ساتھ بچوں کے لیے جھولے بھی لگائے گئے ہیں میرے دوست نے مجھے اس پارک کی تصاویر بھیجی ہیں جو میں آپ کو دیکھا رہا ہوں۔

FB_IMG_1681885568231.jpg

فیملیز کے لیے اس پارک میں کھانے اور سیر سیاحت کے لیے بہت ہی اچھے اقدامات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ عید کے تین دن انتظامیہ نے سیکورٹی کے بھی سخت انتظام کیے ہیں تاکہ فیملیز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ پارک گورنمنٹ کے کنٹرول میں ہے اور پارک میں بچوں کے لیے کھینلے کے لیے گیم کے لیے اور جھولوں کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے۔ میرے علاقے کے لوگ فیملیز کے ساتھ اس پارک کی طرف عید کے دنوں میں جاسکتے ہیں اس پارک ذگ لاہن بھی ہے اور سفاری کشتیوں کا انتظام بھی ہے۔

FB_IMG_1681885574556.jpg

اگر آپ عید کے دن سفاری کشتیوں پر دریائے سندھ کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ پارک جو کالاباغ میں ہے کی طرف جاکر عید کے تین دن بچوں کے ساتھ انجوائے کرسکتے ہیں۔

عید کے پہلے دن میں اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور عزیز اقارب سے ملنے جاتا ہوں۔ شام کے وقت کچھ عزیز اقارب میرے گھر عید ملنے اور کھانا کھانے آتے ہیں دوسری عید کو اسطرح ہم سب ایک دوسرے کی طرف جاتے اور کھانے کھاتے ہیں۔

لیکن عید کے تیسرے دن میں اپنی فیملی کو لے کر باہر سیر اور پارک چڑیا گھر کی طرف جاتے ہیں لیکن اس دفعہ میں نے پروگرام بنایا ہے کہ میں اپنی پوری فیملی کو دریائے سندھ کے پارک کی طرف لے کر جاونگا تاکہ ہم سفاری کشتیوں پر سیر کرسکین اور دریائے کے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔

یہ میری آج کی پوسٹ عید کے دن کے بارے میں تھی۔ میں اب اس پوسٹ کو گوگل پر جاکر انگلش میں ترجمہ کرونگا کیونکہ کمیوہنٹی ایڈمن نے کہا ہے کہ پوسٹ اردو اور انگلش دونوں میں لکھا کرین تاکہ انگلش پڑھنے والے آپکی پوسٹ کو سمجھ سکیں۔ اب میں اجازت چاہتا ہوں۔ آپ سب کی عید اچھی گزرے اور مجھے دعا میں یاد رکھیں۔

IMG_20230420_085352.jpg

Today is the twenty-ninth of Ramadan and hopefully today will be the last day of fasting, so first of all I wish all my Urdu community an advance Eid Mubarak and an advance Chand Raat Mubarak. Allah has enabled me to fast and I have been trying to worship Allah according to my ability. Today, I woke up early in the morning at Suhoor time and performed ablution and performed Tahajjud prayer. Then I helped prepare Suhoor with my family, we all ate Suhoor, thanked Allah and prayed that O Allah, save us from the evildoers and add us to the list of good people.

When I prayed at Suhoor, after the Fajr Azan, I went to the mosque, offered the Fajr prayer and came home and slept. Then I got up again at seven o'clock and took a bath and went to the office and met my friends after reaching the office. Because today is the twenty-ninth day and I am sitting in the office and writing a post on Steam. Today I am sitting in the post office and writing because I am free from office.

FB_IMG_1681885564499.jpg

On the day of Eid, I will visit my mother with my children. Then I will go to my brother's house and in this way dear relatives keep coming and going to each other's house for the three days of Eid and spend the joy of Eid together.

A friend has told that a very good park has been built on the Indus River for tourism and this park is located on the banks of the Indus River. This park has good food and also swings for kids. My friend sent me the pictures of the park that I am showing you.

FB_IMG_1681885568231.jpg

For families, the park offers great dining and sightseeing activities. On the three days of Eid, the administration has also made strict security arrangements so that the families do not face any problem. This park is under the control of the government and there are separate arrangements for children to play in the park for games and swings. People of my area can go to this park with their families on Eid days, this park also has zag lahan and safari boats are also arranged.

FB_IMG_1681885574556.jpg

If you want to go on a safari boat trip on the river Indus on the day of Eid, then you can go to this park in Kalabagh and enjoy the three days of Eid with children.

On the first day of Eid, I visit my friends, relatives and dear relatives. In the evening, some dear relatives come to my house to celebrate Eid and have dinner.

Sort:  
 last year 

Apko b advnce m eid mubrik

 last year 

ap ku bhe eid mumbrk mazarat late jawab ka

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 66902.20
ETH 3248.49
USDT 1.00
SBD 2.64