Sunset photography with my activity report on urducommunity
میں تمام ممبران کو صبح کا سلام پیش کرتا ہوں۔ آج میں نے صبح سویرے فصل کو پانی دینا تھااور آج کا دن موسم کے لحاظ سے بہت زیادہ اچھا تھا کیونکہ رات کے وقت کچھ بارش ہوئی تھی۔ میں جب صبح کے وقت اٹھا تو ہوا چل رہی تھی اور آسمان پر بادل منڈلا رہے تھے۔ میں بھی صبح کے وقت اٹھتے ہی کھیتوں کی طرف روانہ ہوا۔ میں صبح کی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہو رہا تھا ۔ اس وقت سورج طلوع ہو رہا ہوتا ہے۔ میں نے نہر کے کنارے پہنچا تو اس وقت ٹربائن چل چکی تھی اور میری فصل کی طرف پانی جا رہا تھا۔ میں نے 2 گھنٹے تک فصل کو پانی دیا اور پھر ٹربائن بند کروا دی۔ میں وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو گیا اور جب میں قبرستان پہنچا تو میں نے وہاں پر والدین کی قبروں پر دعاۓ مغفرت کی۔ جب میں گھر واپس پہنچا تو میں نے اپنے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا۔ اور اپنے جانوروں کو مہیا کر دیا۔ اس کے بعد میں نہانے چلا گیا کیونکہ میرے کپڑوں پر کیچڑ لگ چکا تھا میں نے نہانے کے بعد کپڑے تبدیل کئے اور باغیچہ میں پھولوں کو دیکھنے گیا اور انہیں پانی بھی دیا۔
ان دنوں میں پودوں کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ بہت جلد مرجھا جاتے ہیں۔بچے بھی سکول جانے کے لیے تیار تھے میں بچوں کو سکول لے گیا اور پھر وہاں سے میں گھر واپس پہنچ آیا اور اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ جب میں نے صفائی مکمل کر لی تو میں نے کپڑوں کی کٹائی شروع کی اور اس کے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہو گیا۔
|
جب ظہر کی نماز کا وقت ہوا تو میں نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا۔ مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا ۔ اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا۔ گھر پہنچ کر میں نے افطاری کے لیے دسترخوان سجایا۔ جب افطاری کا الارم بجا تو ہم سب نے دعا پڑھی اور روزہ افطار کیا۔ روزہ افطار کرنے کے بعد میں نے آج کی ڈائری تحریر کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور اچھی لگے گی۔
I am very thankful for my dear sir
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community
Quick Delegation Links
|50SP| 100SP|150SP|200SP|500SP|1000SP|1500SP|2000SP|
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On
سورج طلوع غروب دونوں منظر ہر شخص کو اچھے لگتے پیں۔ تصویر کمال کی ہیں
حوصلہ افزائی کا شکریہ
Mashalllah jnab bhot peari tasverrain banai hy good work Brother
Thank you so much