💠1️⃣نمازِ تراویح 💠2️⃣نمازِ تراویح کا وقت💠 💠3️⃣ختم قرآن شریف💠🕋🇵🇰steemCreated with Sketch.

in Urdu Communitylast year

Photo_1678905675018.png
💠 Asslamu alikum wrahmtullahe wbrakatho 🌅🌹🕋🇵🇰
💠🕋 ☆تراویح اور ترویحہ☆1️⃣💠

تراویح ترویحہ کی جمع ہے۔ ترویحہ کے معنی راحت اور آرام حاصل کرنا۔ چونکہ چار رکعت پڑھ کر تھوڑی دیر آرام لیتے ہیں اس وجہ سے اس کو تراویح اور ہر چار رکعت کو ترویحہ کہتے ہیں۔

                                     💠🕋2️⃣☆نمازِ تراویح☆💠

نمازِ تراویح رمضان شریف میں عشاء کے فرض پڑھنے کے بعد مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے سنّتِ مؤکدہ ہے اور جماعت سے پڑھنا سُنّتِ کفایہ ہے، یعنی اگرمحلہ کی مسجد میں تراویح کی جماعت ہوتی ہے تو پھر اگر کوئی گھر پڑھ لے گنہگارہوگا۔ اگرمسجد میں تراویح کی جماعت نہ ہوتی ہو تو سب گنہگار ہوں گے۔

                                        💠🕌 ☆نمازِ تراویح کا وقت☆3️⃣💠

نمازِ تراویح کا وقت نمازِ عشاء کے بعد سے فجر تک ہے۔ نمازِ وتر سے پہلے بھی اور اس کے بعد بھی تراویح کا وقت ہے۔ یعنی اگر کسی کی کچھ تراویح رہ گئیں اور وترکی جماعت ہونے لگی تو وتر میں شریک ہوجائے اور وتر کے بعد تراویح پوری کرلے۔ نمازِ تراویح کی بیس رکعتیں دس سلاموں کے ساتھ مسنون ہیں یعنی دو دو رکعتوں کی نیت کرے۔ اور ہر ترویحہ یعنی چار رکعت کے بعد تھوڑی دیر آرام لینا مستحب ہے۔ جب درمیان میں آرام کے لیے بیٹھے تو اختیار ہے کہ خاموش رہے یا قرآن مجید آہستہ پڑھے یا تسبیح پڑھے یا اکیلا نفل پڑھ لے یا ترویحہ میں بیٹھ کر یہ تسبیح پڑھے:

سُبْحَانَ ذِي الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوْتِ۔ سُبْحَانَ ذِي الْعِزَّۃِ وَالْعَظْمَۃِ

وَالْہَیْبَۃِ وَالْقُدْرَۃِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْجَبَرُوْتِ۔ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْحَيِّ

الَّذِيْ لَا یَنَامُ وَلَا یَمُوْتُ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ

وَالرُّوْحِ اَللّٰہُمَّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَا مُجِیْرُ یَا مُجِیْرُ یَا مُجِیْرُ۔

پاکی بیان کرتاہوں میں عالم ارواح اورعالم اجسام والے کی، پاک ہے عزت اور عظمت والا اورہیبت اور قدرت اور بڑائی اور غلبہ والا۔ پاک ہے وہ بادشاہ جو زندہ ہے جو نہ سوتاہے اورنہ مرتاہے،بڑا پاک ہے، نہایت پاک ہے۔ ہمارا ربّ اور فرشتوں اور روحوں کا رب ہے۔ اے اللہ !ہم کو عذاب سے بچا۔ اے بچانے والے! اے بچانے والے! اے بچانے والے!

                         💠🇵🇰🕋✍️ ☆ختم قرآن شریف☆💠

نمازِ تراویح میں ایک مرتبہ قرآن مجیدختم کرناسنت ہے اور دومرتبہ افضل اور تین مرتبہ اس سے زیادہ افضل ہے لیکن دومرتبہ اور تین مرتبہ ختم کرنا اس وقت افضل ہے کہ جب مقتدیوں کو ناگوارنہ ہو۔ ہاں ایک مرتبہ ختم کرنے میں مقتدیوں کی ناگواری کالحاظ نہ کیاجائے۔ نمازِ تراویح کوباوجود کھڑے ہونے کی طاقت کے بیٹھ کر پڑھنا مکروہ ہے بعض لوگ رکعت کے شروع میں شریک نہیں ہوتے بیٹھے رہتے ہیں جب امام رکوع کرتاہے تو رکوع میں شریک ہوجاتے ہیں، ایسا کرنا مکروہ ہے
سب دوستوں کو سلام ۔
☆احمد طاھر

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 63802.69
ETH 3413.56
USDT 1.00
SBD 2.55